لیفٹیننٹ گورنر نے زیرِ اِلتوا¿ شکایات کا اَزالہ کرنے کیلئے اَفسران کو ہدایت دی اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ نظام جوابدہ اور عوام کی ضروریات کو پورا کرے
کہا، جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے شکایات کے اَزالے کے طریقہ¿ کار کو بہتر بنانے کیلئے کئی اَقدامات کئے ہیں
حال ہی میں جموں وکشمیر سمادھان پورٹل اور ایپ کا آغاز کیا گیا تاکہ شکایات درج کرنے کا آسان طریقہ اوراِس کا مو¿ثر اور فوری اَزالہ کیا جاسکے۔ لیفٹیننٹ گورنر
سری نگر/31جولائی2024ئ
لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہانے آج سول سیکرٹریٹ میں’ایل جی ملاقات۔ لائیو پبلک گریوینس ہیرنگ پروگرام‘ کے دوران شہریوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل پر توجہ مرکوز کی۔
اُنہوں نے بات چیت کے دوران شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات پر اِنتظامی سیکرٹریوں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور متعلقہ اَفسروں کی طرف سے کی گئی کارروائی کا جائزہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ زِیر اِلتوا ¿شکایات کے حل میں تیزی لائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ نظام جوابدہ اور عوام کی ضروریات کو پورا کرے۔
اُنہوں نے شکایات کے ازالے کے طریقہ¿ کار کو بہتر بنانے کے لئے جموں و کشمیر اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں شروع کئے گئے جموں و کشمیر سمادھان پورٹل اور ایپ جیسے اقدامات کا مقصد شکایت درج کرنے کا آسان طریقہ فراہم کرنا اور اِس کے مو¿ثر اور فوری ازالہ کرناہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” ہم نے عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل میں زیادہ شفافیت بھی فراہم کی ہے۔ ہمارا مقصد سماج کے پسماندہ طبقے کی ضروریات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے شہریوں کو بااِختیار بنانا ہے۔“
اُنہوں نے آج کے” ایل جی ملاقات“ پروگرام میں شکایت کنندگان کی متعدد شکایات کا موقعہ پر ہی اَزالہ کیا۔
عبدالرشید شیخ نے گاندربل کے باملورہ
گاندربل کے باملورا گاﺅں کے باشندوں کی جانب سے ان کے گاو¿ں کو آبپاشی کے پانی کی سہولیت سے متعلق شکایات کے حل کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔













