حکام نے تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے
سرینگر// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ا±ڑی علاقے میں بدھ کو مبینہ طور پر طبی لاپرواہی کی وجہ سے ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ہے۔ متوفی کے شوہر محمد ریاض نے بتایا کہ 18 جولائی کو ان کی اہلیہ کو ایس ڈی ایچ اوڑی میں داخل کرایا گیا تھا اور اس کی سرجری کی گئی اور اگلے دن چھٹی دے دی گئی۔ "کچھ دنوں کے بعد، میری بیوی کی طبیعت خراب ہوگئی، اور اس کے پاو¿ں پھولنے لگے۔ 29 جولائی کو، میں شام کو اپنی بیوی کو واپس ا±ڑی کے ہسپتال لے آیا،“ انہوں نے کہا "ڈیوٹی پر موجود گائناکالوجسٹ نے اس کی حالت کی سنگینی کی وضاحت کرنے کے باوجود اس کا معائنہ کرنے سے انکار کر دیا،” ۔آخرکار ایک اور ڈاکٹر نے انہیں بارہمولہ منتقل کر دیا، لیکن وہاں پہنچتے ہی ان کی اہلیہ کی موت ہو گئی۔ریاض نے اصرار کیا کہ اس کی بیوی کی موت ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہوئی اور معاملے کی انکوائری کی اپیل کی۔ تاہم، بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او) اوڑی، بلویندر سنگھ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔