مارچ 2025تک تمام پروجیکٹ مکمل کئے جائےںگے /مرکزی سرکار
مارچ 2025تک سمارٹ سٹی سرینگر جموں کے پروجیکٹوں کومکمل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے شہری ترقی کی وزارت نے کہاکہ سرینگر میں 132پروجیکٹ مکمل جب کہ جموں میں 117پروجیکٹوں کاکام اب تک مکمل کیاگیاہے دونوں شہروں میں ڈرنیج سسٹم کی بہتری اور وائی فائی کی فراہمی سڑکوں پرمیگڈم بچھانے ،بجلی کے نظام کودرست کرنے دور جدیدکی سہولیات کو بہم رکھنے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے اور جتنے بھی پروجیکٹ نامکمل ہےںوہ مارچ 2025تک مکمل کئے جائےںگے۔ مرکزی سرکار نے اب تک 642کروڑ روپے فراہم کئے ہے ۔ لوک سبھا میں جموں اورسرینگر سمارٹ سٹی کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں شہری ترقی کی وزارت نے کہاکہ دونوں شہروں میں تقریبات 90-95%کام مکمل کیاجاچکاہے اور پانچ سے دس فیصد پرجیکٹوںپر کام شدو مد سے جاری ہے ا و ردونوں شہروں میں ڈیڈ لائن میں اس لئے توسیع کی گئی ہے کہ تمام پروجیکٹ مکمل کرکے جموں اور سرینگرشہروں کو سمارٹ سٹیوں کے دائرے میں لایا جائے ۔مرکزی وزارت نے کہاسرینگر میں اب تک 132پروجیکٹ مکمل کئے دونوں شہروں میں ڈرنیج سٹم پانی کے نقاص بجلی کے نظام کوبہتربنانے طبی سہولیات کو بہتر بنانے تعلیم کے ڈھانچے کومضبو ط بنانے کھیل کود ،وائی فائی او ردیگر سہولیات کویقینی بنایاجارہاہے۔ مرکزی سرکار نے اب تک 642روپے واگزا ر کئے ہے او ر جموں اور سرینگر شہروں کوسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے لئے لئے رقومات کی کوئی کمی نہیں ہے ۔وزارت نے کہاکہ دونوں شہروں میں ڈیڑھ لائن میں مزیدتوسیع کےلئے کہا کہ تمام پروجیکٹوں کومکمل کرکے انہیں سمارٹ سٹیوں میں تبدیل کیاجائے تاکہ لوگوںکوبہترسے بہترسہولیات دستیاب ہو۔













