Daily Aftab
7 مارچ ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

نیتی آیوگ کااجلاس ،انڈیا گروپ کا بائیکاٹ

by Online Desk
27 جولائی 2024
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ممتا بنرجی نے کارروائی کے طریقہ کار پر احتجاج کرتے ہوئے میٹنگ کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا

نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی اہم نویں میٹنگ کی صدارت کی اور کہا کہ ملک کو ایک ترقی یافتہ قوم بنانے میں ریاستوں کا کردار اہم ہے ۔میٹنگ سے متعلق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کا ہدف ہر ہندوستانی کی امنگوں سے جڑا ہوا ہے ۔ مرکز میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد نیتی آیوگ کی اس مکمل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ مختلف ترقیاتی مسائل اور پالیسی کے موضوعات پر بات چیت کی جاسکے ۔ میٹنگ کے ایجنڈے میں ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ہدف سے متعلق امور پر زور دیا جا رہا ہے ۔ میٹنگ کا مرکزی موضوع ‘ترقی یافتہ ہندوستان 2047’ ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو چھوڑ کر اپوزیشن جماعتوں کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ وہ اس بار کے عام بجٹ میں امتیازی سلوک کا الزام لگا رہی ہیں۔ محترمہ بنرجی نے کارروائی کے طریقہ کار پر احتجاج کرتے ہوئے میٹنگ کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا۔کمیشن کی آج کی میٹنگ کا مقصد ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اور مرکز اور ریاستوں کے درمیان ‘ٹیم انڈیا’ کے طور پر ٹیم ورک کو فروغ دینے کیلئے ایک وسیع خاکہ تیار کرنا ہے۔ بحث کے موضوعات میں شراکتی حکومت کو فروغ دینا اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا جیسے کہ ڈیلیوری میکانزم کو مضبوط بنا کر دیہی اور شہری آبادی کے معیار زندگی کو بڑھانا شامل تھا۔ میٹنگ میں 2047 کے ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے میں ریاستوں کے کردار پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم مودی کے سامنے پریزنٹیشن دی۔ اس میں انہوں نے متعلقہ ریاستوں میں اپنی حکومتوں کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔واضح رہے کہ اس وقت ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے اور مضبوط اقتصادی ترقی کے ساتھ ہندوستان جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے راستے پر گامزن ہے ۔ سال 2023-24 میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 8.2 فیصد تھی۔ رواں مالی سال میں یہ 6.5 فیصد سے سات فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے ۔حکومت نے سال 2047 تک ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کو 30 ٹریلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ ہندوستانی معیشت کی مالیت تقریباً چار ٹریلین ڈالر ہے ۔ آج کی میٹنگ کے دوران سائبر سیکیورٹی، خواہش مند اضلاع اور بلاک پروگرام، گورننس میں ریاستوں اور اے آئی کے کردار پر غور و خوض کے لیے خصوصی سیشن بھی منعقد کیے گئے ، جن پر چیف سیکریٹریز کی تیسری قومی کانفرنس کے دوران بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ سال دسمبر میں منعقدہ چیف سیکرٹریز کی تیسری قومی کانفرنس کی سفارشات کا بھی نوٹس لیا گیا۔ وزیر اعظم کی زیرقیادت کونسل میں تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنرز اور کئی مرکزی وزراءشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
2031-32 تک ہندوستان کی نصب شدہ جوہری توانائی کی صلاحیت تین گنا ہوجائے گی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

تمل ناڈو کے ریلوے بجٹ میں آٹھ گنا اضافہ ہوا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

نیتی آیوگ کااجلاس ،انڈیا گروپ کا بائیکاٹ
تازہ ترین خبریں

نیتی آیوگ کااجلاس ،انڈیا گروپ کا بائیکاٹ

27 جولائی 2024
سگریٹ کا دھواں بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے
ادارتی

(تمباکو نوشی سے پرہیز لازمی)

29 مئی 2024
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جانوروں میں گلٹی دار بیماری خطرناک ثابت ہوسکتی ہے )

26 اگست 2022
ماہ مبارک میں غیر کشمیری گداگروں کی فوج وادی وارد
ادارتی

(شہر و گام بچوں سے بھیک منگوانے کا رحجان بڑھنے لگا)

02 اپریل 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d