سرینگر//جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں پیر کی گلی میں دلدوز واقع رونماءٹریکنگ پر گئے تین افراد پیر پھسل جانے کی وجہ سے نالے میں گر پڑے اسپتال میںایک نوجوان لقمہ اجل دو موت حیا ت کی کشمکش میں مبتلا ۔ اے پی آ ئی کے مطابق دبجن پیرکی گلی میں اس وقت قیامت صغرہ ٹوٹ پڑی جب ناز نین پورہ شوپیاں کے تین نوجوان ٹریکنگ کے لئے نکلے اور ٹریکنگ کے دوران ان کاپیر پھسل گیااور وہ ندی میں گرپڑے جس سے وہ شدیدطور پر زخمی ہوئے ۔مزکورہ نوجوانوںکے ندی میں گرجانے او رزخمی ہونے کی خبرپھیلتے ہوئے آس پاس رہنے والے لوگوں نے امدادی کارروائی شروع کی او رانہیں علاج کے لئے شوپیاں اسپتال پہنچادیا جہاں ایک نوجوان کو مردہ قرار دیا ،جبکہ زخمی ہوئے مزیددو نوجوانوں کو مزیدعلاج کے لئے اسپتال سرینگر منتقل کیاگیا جہاں وہ موت وحیا ت کی کشمکش میں مبتلاہے ۔