پولیس نے آگ لگانے میں ملوث افرادکوبخشا نہیں جائےگا /ڈی ایف اوکامراج
سرینگر/ کپوارہ کے جنگلوں میں آگ لگانے میں ملوث شخص کومحکمہ جنگلات کی ٹیم نے دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ڈی ایف او کامراج نے اس بات کی تصدیق کی کہ آگ لگانے کی کارروائی میں ملوث افراد کودبوچ لیاگیاہے اور ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اے پی آ ئی نیوز کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے کلا روس جنگلوں میں آگ لگانے کے وااقعات میں ملوث شخص کی گرفتاری محکمہ جنگلا ت نے عمل میں لانے کادعویٰ کیا۔ڈی ایف او کامراج انوراگ اریا کے مطابق بشیرحمدلون نذیراحمدلون محکمہ جنگلا ت کے دو ملازمین جنگلوں کی دیکھ ریکھ کررہے تھے کہ ا س دوران کلاروس کے پینل114میں ایک شخص کوجنگل میں آ گ لگانے کے سلسلے میں رنگیں ہاتھوں دبوچ لیااور پولیس کے حوالے کردیا۔ڈی ایف او کے مطابق جنگلوں میں آگ لگانے میں جوکوئی بھی ملوث ہوگا ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائےگا ۔