سرےنگرجولائی16// سوپور پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کا حکم ملنے کے بعد ایک بدنام زمانہ منشیات اسمگلر کے خلاف PIT-NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ سوپور پولیس نے منشےات اسمگلر الطاف حسین یتو ولد فاروق ساکن چجھامہ رفیع آباد کے خلاف PIT-NDPS کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اورجموں جیل منتقل کےاگےا۔ غور طلب ہے کہ مذکورہ منشیات اسمگلر کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور وہ اب بھی پولیس ضلع سوپور اور ضلع کے دیگر علاقوں کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے استعمال میں ملوث تھا۔ سوپور کے عام لوگوں نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی میں سوپور پولیس کے کردار کو سراہا۔ سوپور پولیس ایسے مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔












