Daily Aftab
1 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

 پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے جنگلاتی علاقے میں پیرکو دیر رات جدیدہتھیاروں سے لیس ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسزمیں تصادم

by Online Desk
16 جولائی 2024
A A
An Israeli borderguard takes aim during clashes with Palestinian demonstrators following a protest in support of Palestinian prisoners on hunger strike in Israeli jails, near the Jewish settlement of Beit El, north of the West Bank city of Ramallah on May 11, 2017.  / AFP PHOTO / ABBAS MOMANI

0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کیپٹن سمیت4فوجی اور SOGاہلکار جاں بحق
 اضافی سیکورٹی فورسزبشمول فوج کے خصوصی دستے طلب،فوجی ہیلی کاپٹروں کا گشت ،حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پرتلاش
سری نگر :۶۱،جولائی : جے کے این ایس : جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع وڈہ میں جدید اور بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کےساتھ پیرکو دیر رات ایک مسلح تصادم میں ایک افسر سمیت 4فوجی اہلکار زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے جبکہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوا جموں وکشمیرپولیس کی اسپیشل آپریشن گروپ کاایک اہلکاربھی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑبیٹھا اوریوں اس خونین تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی۔حکام نے منگل کو بتایا کہ دہشت گردوں کا سراغ لگانے اور اُنہیں بے اثر کرنے کےلئے کمک بھیجی گئی۔ گزشتہ تین ہفتوں میں ڈوڈہ ضلع کے جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان یہ تیسرا بڑا انکاو ¿نٹر تھا۔تازہ ترین واقعہ کٹھوعہ ضلع کے دور دراز مچیڈی جنگلاتی پٹی میں فوج کے گشت پر دہشت گردوں کے حملے کے ایک ہفتہ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں5 فوجیوں کی جانیں گئیں اور کئی زخمی ہو گئے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق کچھ دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل وحمل سے متعلق اطلاعات ملنے پر فوج کی راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے دستوں نے پیر کی شام دیر گئے ڈوڈہ شہر سے تقریباً 55 کلومیٹر دُور دیسا جنگلاتی پٹی میں دھاری گوٹے اوراربگی میں ایک مشترکہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی،یہاں موجود دہشت گردوںنے سیکورٹی فورسزپر فائرنگ شروع کردی ۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے ایک مختصر تبادلے کے بعد، دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ایک افسر کی قیادت میں دستوں نے ان کا پیچھا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیر کی رات 9 بجے کے قریب ایک اور تصادم کا آغاز ہوا۔تصادم میں5فوجی شدید زخمی ہوئے۔ اہلکاروں نے بتایا کہ ان میں سے4، بشمولایک فوجی افسر، بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔خونین تصادم میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں کیپٹن برجیش تھاپا، نائیک ڈی راجیش، سپاہی بیجندر اور سپاہی اجے شامل ہیں۔فوج کی16ویں کور، جسے وائٹ نائٹ کور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر، ڈوڈہ کے شمال میں عمومی علاقے میں ہندوستانی فوج اورجموں وکشمیرپولیس کا مشترکہ آپریشن جاری تھا۔پیرکو رات تقریباً 9 بجے دہشت گردوں سے رابطہ قائم ہوا جس میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے بہادروں کو چوٹیں لگی ہےں۔ اضافی نفری کو علاقے میں منتقل کر دیا گیا،اور انسداددہشت گردی آپریشن کو جاری رکھاگیا ۔حکام نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے پیر کی رات ہی کمک کو متحرک کیا اور منگل کی صبح مزید فوجیوں کے ساتھ علاقے کی تازہ تلاشی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ منگل کو ان دہشت گردوں کےساتھ کوئی تازہ رابطہ نہیں ہوا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سرحد پار سے دراندازی کر رہے ہیں اور پچھلے دو مہینوں سے جنگل کے علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔اس دوران میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاکہ سیکورٹی فورسزبشمول فوج کے خصوصی دستوںکو طلب کرکے ضلع ڈوڈہ کے اوپری علاقوں بشمول گھنے جنگلوںمیں تلاشی آپریشن شروع کردیاہے اور فوجی ہیلی کاپٹر اس پورے علاقے میں گشت کررہے ہیں اور ان میں نصب کیمروں کے ذریعے دہشت گردوں کی موجودگی ،نقل وحمل اور ممکنہ پناہ گاہوں کا سراغ لگایاجارہاہے ۔سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے سکیورٹی فورسز نے خصوصی دستے تعینات کر دیے ہیں، سرچ آپریشن ہائی ٹیک اسپیکٹرم ڈرونز کے ذریعے کیا جا رہا ہے جو ہائی ڈیفینیشن کیمروں سے لیس ہیں جو کئی کلومیٹر دور تک کی ویڈیوز کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فوج کے ہیلی کاپٹروں کی خدمات لی جارہی ہیں اور جموں خطہ کے ڈوڈہ ضلع میں فوج پر مہلک حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے محرم الحرام کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

لوگ دہشت گردی مخالف جنگ میں متحد ہوں:لیفٹیننٹ گورنر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اسرائیل کے ساتھ جھڑپوں میں 40 سے زائد فلسطینی زخمی
تازہ ترین خبریں

 پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے جنگلاتی علاقے میں پیرکو دیر رات جدیدہتھیاروں سے لیس ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسزمیں تصادم

16 جولائی 2024
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d