فوجی جوانوں کی موت کا بدلہ لیں گے
کارروائیوں کو تیزکرنے کیلئے لوگ درست معلومات فراہم کریں
سری نگر / جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو ڈوڈہ ضلع میں دہشت گردوں کےساتھ تصادم میں جاں بحق ہوئے فوجیوں کی موت کا بدلہ لینے کا عزم کیا۔حکام نے منگل کو بتایا کہ ڈوڈہ ضلع میں بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کےساتھ ایک خونین تصادم آرائی میں ایک افسر سمیت4 فوجی اہلکار زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے جبکہ جموں وکشمیرپولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کاایک جوان بھی ازجان ہوگیا۔جے کے این ایس کے مطابق سماجی رابطہ گاہ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ ہم اپنے فوجیوں کی موت کا بدلہ لیں گے اور دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں متحد ہوں اور ہمیں درست معلومات فراہم کریں تاکہ ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو تیز کر سکیں اور دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو بے اثر کر سکیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جاں بحق ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ میں ڈوڈہ ضلع میں ہمارے فوجی جوانوں اور جموں وکشمیرپولیس کے اہلکاروں پر بزدلانہ حملے کے بارے میں جان کر بہت پریشان ہوں۔ منوج سنہا کاپوسٹ کے آخرمیں کہناہے کہ ان بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین جنہوں نے ہماری قوم کی حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں دیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سوگوار خاندانوں کے ارکان کےساتھ گہری تعزیت کااظہار کیاہے۔














