ADVERTISEMENT
سرےنگرجولائی16// بارہمولہ پولیس نے اےک شر پسند عناصر کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے سنٹرل جیل سری نگر منتقل کےا۔ شر پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد اےک شخص بشیر احمد بیگ ولد غلام محی الدین ساکن شیرپورہ چندوسہ بارہمولہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ملزم کو گرفتارکرکے بعد میں اسے سنٹرل جیل سرےنگر منتقل کےاگےا۔قابل ذکر ہے کہ اس کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور وہ امن و قانون مےں خلل ڈالنے اور بغاوت میں ملوث تھا۔ بہت سی ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود اس نے اپنی ملک دشمن اور سماجی سرگرمیوں کو ٹھیک نہیں کیاجس کی وجہ سے اس کے خلاف پبلک سےفٹی اےکٹ لگا کر سنٹرل جےل سرےنگر منتقل کےاگےا۔ADVERTISEMENT













