نئی دلی/وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کے کامیاب نفاذ کی وجہ سے وزارت دفاع نے مالیاتی سال (مالی سال 2024-2023) کے دوران قدر کے لحاظ سے‘آتم نر بھربھارت‘ کے حصول پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مقامی دفاعی پیداوار میں اب تک کی سب سے زیادہ ترقی حاصل کی ہے۔تمام ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز(ڈی پی ایس یوز)، دیگر پی ایس یوز اور دفاعی اشیاء تیار کرنے والے اداروں اور پرائیویٹ کمپنیوں سے موصول ہوئے اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں دفاعی پیداوار کی مالیت ریکارڈ حد تک بڑھ گئی ہے، یعنی 1,26,887 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جو گزشتہ مالی سال کی دفاعی پیداوار کے مقابلے میں 16.7 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ مالی سال 2023-2022 میں دفاعی پیداوار کی قیمت 1,08,684 کروڑ روپے تھی۔یکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے، رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ‘میک ان انڈیا’ پروگرام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سال بہ سال نئے سنگ میل عبور کر رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کو دفاعی مینوفیکچرنگ کے عالمی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔ سال 2024-2023 میں پیداوار کی کل مالیت(وی او پی( میں سے، تقریباً 79.2فیصد ڈی پی ایس یوز /دیگر پی ایس یوز اور 20.8فیصد نجی شعبے کی طرف سے دیا گیا ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مطلق قدر کے لحاظ سے، پی ایس یوز/ ڈی پی ایس یوز اور نجی شعبے دونوں نے دفاعی پیداوار میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی پی ایس یوز، دیگر پی ایس یوز دفاعی اشیاء بنانے والی صنعتوں اور نجی صنعت کو دفاعی پیداوار کو اب تک کی بلند ترین سطح پر لے جانے کے لیے مبارکباد دی۔یہ کارنامہ حکومت کی طرف سے گزشتہ 10 سالوں میں پالیسی اصلاحات/پہل قدموں اور کاروبار کرنے میں آسانی کی وجہ سے حاصل کیا گیا ہے جس میں خود انحصاری حاصل کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ مقامی سطح پر سازو سامان کو تیار کرنے کی کوششوں کو مستقل بنیادوں پر جارحانہ انداز میں جاری رکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک کی سب سے زیادہ وی او پی حاصل ہوئی ہے۔ مزید برآں، بڑھتی ہوئی دفاعی برآمدات نے مقامی دفاعی پیداوار میں مجموعی طور پر اضافے میں زبردست تعاون کیا ہے۔ یاد رہے کہ مالی سال 2024-2023 میں دفاعی برآمدات 21,083 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 32.5 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہیں جب یہ تعداد 15,920 کروڑ روپے تھی۔














