بارہ مولہ اور اننت ناگ میں دو نوجوان کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل
سرینگر/ سوپور اور حاجن بانڈی پورہ میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقآب جبکہ بارہ مولہ اور اننت ناگ میں کرنٹ لگنے سے دو افراد ہلاک ۔اننت ناگ میں 37سالہ نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد ۔ یو پی آئی کے مطابق حاجن بانڈی پورہ میں جمعرات کے روز انیس سالہ نوجوان ندیم ولد ظہور احمد دریائے جہلم میں ڈوب گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم نوجوان کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ادھر سوپور میں بھی عمر حمید ولد عبدالحمید ساکن نصیر آباد سوپور نہانے کے دوران نالہ میں ڈوب گیا۔ ادھمر جنوبی ضلع اننت ناگ میں بجلی کرنٹ لگنے سے تیس سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے کپرن میں یہ واقع پیش آیا ۔ متوفی کی شناخت جہانگیر احمد کے بطور کی گئی ہے۔ ادھر بارہ مولہ میں بھی بدھ کی رات دیر گئے کرنٹ لگنے سے 36سالہ محمد صادق ساکن فراس ڈب حد پورہ اپنے گھر میں مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران بجلی لائن چھونے سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈونی پاوا گاوں میں نالہ کے نزدیک ایک نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ مقامی لوگوں نے لاش کے بارے میں آگاہی فراہم کی تو پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت عبدالحمید شیخ کے بطور کی۔ انہوں نے کہاکہ متوفی پیشے سے ایک مزدور تھا۔













