یاتری مستند ذرائع سے ہی ٹکٹ بک کریں :سابیئر پولیس
سرینگر/ شری امرناتھ یاترا اور شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کے یاتریوں کو ہیلی کاپٹر ٹکٹوں کی جعلی آن لائن فروخت کے پیش نظر، جموں سائبر پولیس نے جمعرات کو عام لوگوں کو اس سلسلے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔جموں سائبر سیل پولیس کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں عام لوگوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ دھوکہ باز شری ماتا ویشنو دیوی یاترا اور امرناتھ یاترا کے لیے مختلف ویب سائٹس پر جعلی ہیلی کاپٹر ٹکٹ پیش کر رہے ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ "کوئی بھی ٹکٹ بک کرتے وقت ویب سائٹس کی صداقت کو چیک کرے یا مستند ذرائع سے ٹکٹ بک کرے۔”اس میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی سوال یا سائبر کرائم کی اطلاع دینے کے لیے 1930 پر کال کریں یا www.cybercrime.gov.in پر آن لائن شکایت درج کریں۔ایڈوائزری میں تاہم عام لوگوں کو محتاط رہنے اور محفوظ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔














