Daily Aftab
30 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر کا شہری منصوبہ بندی پر وزارتِ داخلہ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سری نگر کنکلیو سے خطاب

by Online Desk
04 جولائی 2024
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر نے ٹاﺅن پلانروں ، اَربن ڈیزائنروں اور ماہرین سے مستقبل کیلئے
تیار شہروں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنے زور دِیا
کہا،ہمارے شہر ملک کی ترقی کے شہریوں کے خوابوں اور اُمنگوں کو پورا کرنے میں بھی کلیدی کردار اَدا کررہے ہیں
بڑھتی ہوئی اَربنائزیشن بڑھتی ہوئی اُمنگوں کی عکاسی کرتی ہے۔ شہری منصوبہ بندی دیرپا بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور رہائشیوں کو خوشحال بنانے کے قابل ہونی چاہئے۔ لیفٹیننٹ گورنر
کہا،وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں شہری بحالی اور سمارٹ سٹی مہم جیسے متعدد اَقدامات کے تحت شہری منصوبہ ساز معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کےلئے شہروں کی زیادہ جامع ترقی تلاش کر رہے ہیں
لیفٹیننٹ گورنر کا شہری صلاحیتوں کو کھولنے کےلئے شراکت داروں اور کمیونٹی سے اِجتماعی کوششوں پر زور
سری نگر/04 جولائی2024ئ
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے مرکزی وزارتِ ہاﺅسنگ اور شہری اَمور کی شہری منصوبہ بندی سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سری نگر کنکلیو سے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے کلیدی خطاب میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کے ممبران اور تمام ماہرین کو مُبارک باد پیش کی۔اُنہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں اور شہری منصوبہ سازوں کے ساتھ دو دِن کی طویل بات چیت اور سفارشات سے ملک میں شہری منصوبہ بندی میں اِصلاحات سے متعلق کمیٹی کی حتمی رِپورٹ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ٹاو¿ن پلانروں، اَربن ڈیزائنروں اور ماہرین پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے لئے تیار شہروں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِنتہائی موسمی واقعات ، آب و ہوا کی تبدیلی کے اَثرات اور غیر متوقع موسمی پیٹرن کو دیکھتے ہوئے مستقبل کے محفوظ شہروں کے لئے شہری منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔اُنہوںنے یوٹی اِنتظامیہ کے شہری تبدیلی اور دیرپا ، جامع اور محفوظ شہروں کی تعمیر کے لئے یو ٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا جو لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور اِقتصادی ، معاشرتی اور آب و ہوا کے چیلنجوں سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کے قابل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”ہمارے شہر ملک کی ترقی کے شہریوں کے خوابوں اور اُمنگوں کو پورا کرنے میں بھی کلیدی کردار اَدا کر رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی اَربنائزیشن بڑھتی ہوئی اُمنگوں کی عکاسی کرتی ہے۔ شہری منصوبہ بندی دیرپا بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور رہائشیوں کو خوشحال بنانے کے قابل ہونی چاہئے۔“اُنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں متعارف کی گئی شہری اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہری بحالی اورسمارٹ سٹی مہم جیسے اہم اَقدامات سے شہری منصوبہ ساز معیار ِزندگی کو بہتر بنانے کے لئے شہروں کی زیادہ جامع ترقی کی تلاش کر رہے ہیں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے شہریت کے چیلنجوں سے نمٹنے اور تمام شہریوں کے لئے معیارِ زندگی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کچھ قیمتی تجاویز پیش کیں۔اُنہوں نے اعلیٰ سطحی کمیٹی پر زور دیا کہ وہ جدید سہولیات اور قدرتی ورثے کے درمیان توازن پیدا کرے اور مستقبل کی شہری منصوبہ بندی میں معیاری رہائش گاہ پر توجہ مرکوز کرے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے دیرپا شہریت اور جامع، ہمہ جہت شہری ترقی، شہری اور مستقبل کی تیاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اُنہوں نے شراکت داروںاور کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ شہری صلاحیتوں کو کھولنے اور دیہی اور شہری سہولیات میں فرق کو ترجیحی بنیادوں پرختم کرنے کے لئے اہم اَقدامات کریں۔ اِس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر نے سیٹلائٹ شہروں اور دیہی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں اور معیارِ زندگی کو نئے سرے سے فروغ دینے پر زور دیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شہروں کی ماحولیاتی صلاحیت مستقبل میں اُن کی معاشی صلاحیت کی بنیاد بن جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لئے تجارتی مرکز کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوامی سہولیات اور مقامات قابل رَسائی اور جامع ہونے چاہئیں۔اُنہوںنے شہری منصوبہ بندی اور ترقیاتی پالیسی میں شہریوںکے تاثرات اور غیر متوقع موسمی پیٹرن کو شامل کرنے کے علاوہ شہر کے انتظام کے ملٹی ماڈل اِنٹگریٹیڈ ٹرانسپورٹیشن اور ریسپانس سسٹم کو مضبوط بنانے کی تجویز دی۔لیفٹیننٹ گورنرنے منصوبہ بندی کے عمل کے دوران کنکٹویٹی، تکنیکی بنیادی ڈھانچے، گرین اِنفراسٹرکچر، کمیونی کیشن اِنفراسٹرکچر، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی تحفظ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔شہری منصوبہ بندی سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کے چیئرمین کیشو ورما نے جموں و کشمیر کے شہری منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی یو ٹی اِنتظامیہ کی ستائش کی۔شہری منصوبہ بندی کے ماہرین نے شہری منصوبہ بندی اور ترقی میں ضروری اِصلاحات پر بھی اَپنے اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔ اِس موقعہ پرچیئرمین جموں و کشمیر رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اَتھارٹی (جے کے آر ای آر اے)ستیش چندرا، کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ محترمہ مندیپ کور، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری ، اعلیٰ سطحی کمیٹی اور آر اِی آر اے کے ممبران، شہری اور ٹاو¿ن پلاننگ کے ماہرین اور سینئر افسران موجود تھے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
 وزیراعظم  مودی 14 فروری کو قطر  جائیں گے

پی ایم مودی نے  لیبر لیڈر کیر اسٹارمر کو جیت کی مبارکباد دی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

لیفٹیننٹ گورنر کا شہری منصوبہ بندی پر وزارتِ داخلہ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سری نگر کنکلیو سے خطاب
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر کا شہری منصوبہ بندی پر وزارتِ داخلہ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سری نگر کنکلیو سے خطاب

04 جولائی 2024
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d