نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لیبر لیڈر کیئر اسٹارمر کو برطانیہ کے انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ہندوستان۔برطانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مثبت تعاون کے منتظر ہیں۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں شاندار جیت پر کیر اسٹارمر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ میں تمام شعبوں میں ہندوستان-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے، باہمی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اپنے مثبت اور تعمیری تعاون کا منتظر ہوں۔ پی ایم مودی نے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم رشی سنک کے لیے بھی ایک پیغام دیا ۔ انہوں نے لکھا آٓپ کا شکریہ رشی سنک ! برطانیہ کی آپ کی قابل تعریف قیادت کے لیے، اور آپ کے عہدے پر رہنے کے دوران ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے میں آپ کی فعال شراکت کیلئے آپ کا شکریہ ۔ آپ اور آپ کے خاندان کے لیے مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔














