Daily Aftab
25 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ٹی سی تلوارہ ریاسی میںجے کے پی کے 16ویں بی آر ٹی سی بیچ کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی

by Online Desk
23 جون 2024
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT


کہا، دہشت گردی اَپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور حالیہ دہشت گردانہ کارروائیاں ہمارے دشمن کی مایوسی کی علامت ہےں
ہمارا مقصد دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے۔ ہمیں دہشت گردوں اور ان کے معاونین کو تلاش کرنا چاہیے جو اُنہیں پناہ دے رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر
کہا،جموں و کشمیر پولیس نے ہمیشہ مشکل حالات میں اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے
لیفٹیننٹ گورنرنے ایس ٹی سی میں سخت تربیت مکمل کرنے والے نئے بھرتی ہونے والوں کو مُبارک باد دی
کہا،ریاسی میں ذیلی پولیس ٹریننگ سینٹر ایک معزز اِدارہ ہے جو دہشت گردی اور امن و امان کے چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے پولیس کی اقدار اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت اور فراہم کرنے کیلئے وقف ہے
ریاسی/23 جون2024ئ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ذیلی تربیتی مرکز تلوارہ ریاسی میں جموں و کشمیر پولیس کے 16 ویں بی آر ٹی سی بیچ کی اٹیسٹیشن کم پاسنگ آو¿ٹ پریڈ میں شرکت کی۔
بارڈر بٹالین کے کل 860 نئے بھرتی کانسٹیبلوں نے آج ایس ٹی سی میں اَپنی سخت تربیت مکمل کی ہے۔ پاسنگ آو¿ٹ ہونے والے کیڈٹوںسے اَپنے فرائض محنت اور دیانتداری سے اَنجام دینے کا حلف لیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں بارڈر بٹالین کے پاسنگ آو¿ٹ کیڈٹوں کو جموں کشمیر پولیس کا اہم حصہ بننے پر مُبارک باد دی۔
ریاسی میں ذیلی پولیس ٹریننگ سینٹر ایک معزز ادارہ ہے جو دہشت گردی اور اَمن و اَمان کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پولیس کی اَقدار اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو تربیت دینے اور فراہم کرنے کے لئے وقف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ بہادر جوان اِنتہائی ذمہ داری ، حساسیت اور لگن کے ساتھ اَپنے فرائض انجام دیں گے اور جموں کشمیر پولیس کی شاندار وراثت کو آگے بڑھائیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر پولیس کے بہادروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کی بہادری ، قربانی اور قوم کے لئے بے لوث خدمات کی ستائش کی۔
اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس نے ہمیشہ مشکل حالات میں اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ کئی دہائیوں سے یہ پولیس فورس ہمارے ملک کی سا لمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے اور جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے اِنتظامیہ ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے نئے بھرتی ہونے والوں سے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خطرات کو بے اثر کرنے کے لئے ایک طاقت کے طور پر کام کری


اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی اَپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اورحالیہ دہشت گردانہ کارروائیاں ہمارے دشمن کی مایوسی کی علامت ہیں۔ ہمارا مقصد دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے۔ ہمیں دہشت گردوں اور ان کے معاونین کو تلاش کرنا چاہیے جو اُنہیں پناہ دے رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے منشیات کی سمگلنگ، سائبر کرائم اور بنیاد پرستی کے اُبھرتے ہوئے خطرات پر بات کرتے ہوئے مخالفین سے ایک قدم آگے رہنے کے لئے پولیس میں اعلیٰ ترغیب اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اُنہوں نے کہا ،”مجھے جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں پر بہت اعتماد ہے۔ وہ نہ صرف شہریوں کی حفاظت اور فوری ضروریات کے لئے ذمہ دار ہیں بلکہ سائبر سپیس میں دہشت گردی سے مو¿ثر طریقے سے نمٹ رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر پولیس کے سوک ایکشن پروگراموں کی بھی ستائش کی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم پولیس فورس کو جدید بنانے اور پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے پُرعزم ہیں۔
ابتداً، لیفٹیننٹ گورنر نے راشٹریہ سلامی لی، پریڈ کا معائینہ کیا اور دستوں کے شاندار مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ اُنہوں نے کیڈٹوں کو بھی مبارک باد دی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈز اور اَسناد سے

ADVERTISEMENT

نوازا۔
اِس موقعہ پرڈی جی پی آر آر سوین نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے نئے بھرتی ہونے والوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا اور ان سے کہا کہ وہ ایمانداری کے ساتھ کام کریں اور عوام کی خدمت میں خود کو وقف کریں۔
پرنسپل ایس ٹی سی تلوارہ جمیل احمد نے تربیتی پروگرام اور بیسک ریکروٹ ٹریننگ کورس کے دوران منعقد ہونے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میںجانکاری دی۔
اِس موقعہ پر چیئرمین ڈی ڈی سی ریاسی صراف سنگھ ناگ، ڈی جی پی آر آر سوائن، اے ڈی جی پی لا¿ اینڈ آرڈر وِجے کمار، اے ڈی جی پی جموں آنند جین، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی و پولیس اہلکار اور پاسنگ آو¿ٹ کیڈٹوں کے اہل خانہ موجود تھے۔

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
کشمیر کے گاؤں میں 75 سال بعد بجلی پہنچی

بجلی فیس میں کوئی اِضافہ نہیں بجلی کے اِستعمال کے عین مطابق اور بلنگ کے عمل میں معقولیت لانے کی پہل

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ٹی سی تلوارہ ریاسی میںجے کے پی کے 16ویں بی آر ٹی سی بیچ کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ٹی سی تلوارہ ریاسی میںجے کے پی کے 16ویں بی آر ٹی سی بیچ کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی

23 جون 2024
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی
تفریح

اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی

25 فروری 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d