پونچھ کے بھاٹہ دھوڑیاںنادجنگلات میں جاری جنگجو مخالف آپریشن کے 21ویں روز بھی جنگلات میں تلاشی آپریشن کے بیچ سیکورٹی فورسز نے جنگجوﺅں کے ایک معاون کارکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق مینڈھر پونچھ کے بھاٹا دھوڑیا جنگلاتی علاقے میں گزشتہ 21 دنوں سے جنگجو مخالف آپریشن بدستور جاری ہے ۔گزشتہ 21دنوں سے جنگلات میں ممکنہ طور پر چھپے بیٹھے جنگجوﺅںکو ڈھونڈ نکالنے کیلئے آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے تاہم ابھی تک فائرنگ کے تبادلے میں 9فورسز اہلکار اور ایک جنگجو از جاں ہو گیا ہے ۔ منگل کو 22ویں روز بھی جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران جنگجوﺅں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارورائیاں تیز کر دی گئی ہے ۔ ادھر جنگجو مخالف آپریشن میںتیزی کے بیچ سیکورٹی فورسز نے جنگجوﺅںکے ایک معاون کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ جنگلات میںجاں بحق ہوئے پاکستانی جنگجو کا قریبی ساتھی تھا ۔ دفاعی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک مقامی شہری کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ہے جو جنگجوﺅں کی مدد کرتا تھا ۔ خیال رہے کہ جنگلات میںآپریشن کے چلتے ابھی چھ افراد کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار شخص کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ لشکر جنگجو زیا مصطفی کے ساتھ رابطے میں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری شخص سے تفتیش جاری ہے اور اس بارے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہے