Daily Aftab
31 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

اجے مشرا کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے پر پرینکا گاندھی کا امت شاہ پر طنز ’دور بین نہیں چشمہ لگائیے‘

by Online Desk
31 اکتوبر 2021
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

گورکھپور: یوپی اسمبلی انتخابات کے لئے مہم جوئی کر رہیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اتوار کے روز وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے گڑھ گورکھپور میں پہنچیں۔ یہاں پرتگیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یوگی آدتیہ ناتھ اور مودی حکومت پر جم کر نشانہ لگایا۔ پرینکا گندھی نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ گرو گورکھ ناتھ کے نظریات کے برخلاف حکومت چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ کانگریس بی جے پی کی ہی ٹیم ہے لیکن میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ مر جاوں گی لیکن بی جے پی سے اتحاد نہیں کروں گی۔پرینکا گاندھی نے وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ”میں امت شاہ کا بیان سن رہی تھی۔ وہ کہہ رہے تھے کہ یوپی میں آج مجرموں کو ڈھونڈنا ہو تو دوربین کی ضرورت پڑتی ہے۔ جبکہ ان کے پاس اجے مشرا کھڑے تھے، جن کے بیٹے نے کسانوں کو کچل دیا۔ میں انہیں کہنا چاہتی ہوں کہ دوربین چھوڑیئے، چشمہ لگائیے۔“پرینکا گاندھی نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے یوپی میں کافی گھومی رہی ہوں۔ میں نے جانا کہ یہ اعتقاد کا مرکز ہے۔ ہم ملک، زمین، مذہب اور رہنماو?ں سے عقیدت رکھتے ہیں جب ہم رہنماوں سے عقیدت رکھتے ہیں تو ان کی توقع ہوتی ہے کہ ہم لوگ لگن کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سمجھدار ہوتی ہیں۔ ان میں لڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ خواتین کے خلاف ظلم و ستم ہوا ہے لیکن جب سیاست میں خواتین آئیں گی تو ہم ان کا سامنا کریں گے۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ جب پی ایم مودی 8000 کروڑ کے جہاز سے اٹلی جاتے ہیں تو لگتا ہے کہ وہ ہمارے ملک کی عزت بڑھا رہے ہیں لیکن جب میں جاتی ہو تو سچائی کچھ اور نظر آتی ہے۔ میں الہ آباد میں نشادوں کے گاو?ں میں گئی تھی، وہاں پولیس نے کشتی جلا دی تھی۔ ان لوگوں نے مجھے دکھایا کہ ان کی کشتیاں جلا دی گئی ہیں۔ جبکہ کشتی نشادوں کی ماں ہوتی ہے۔ اسی طرح سے لکھیم پور میں کسانوں کو کچلا گیا۔ حکومت نے دکھا دیا کہ کسانوں کی ان کو بالکل فکر نہیں ہے۔ یوگی گورکھ ناتھ کے نظریات کے برخلاف حکومت چلا رہے ہیں۔قبل ازیں، کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی نہیں ریلا ہے، یہاں لاکھوں لوگوں کا جمِ غفیر موجود ہے۔ اجے کمار نے کہا کہ اکھلیش یادو گھر میں بیٹھ کر سیاست کرنے والے لیڈر ہیں۔ پرینکا گاندھی سونبھدر کے واقعہ سے آج تک سڑک پر جدوجہد کر رہی ہیں۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ یوگی کا گڑھ نہیں ہے بلکہ چوری چورا کی سرزمین ہے۔ آج لاکھوں کارکنان بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کا عہد کر رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی زمین کی لیڈر ہیں اور عوام کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
اتراکھنڈ کے چکراتا میں بھیانک سڑک حادثہ، 13 افراد ہلاک

اتراکھنڈ کے چکراتا میں بھیانک سڑک حادثہ، 13 افراد ہلاک

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اجے مشرا کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے پر پرینکا گاندھی کا امت شاہ پر طنز ’دور بین نہیں چشمہ لگائیے‘
تازہ ترین خبریں

اجے مشرا کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے پر پرینکا گاندھی کا امت شاہ پر طنز ’دور بین نہیں چشمہ لگائیے‘

31 اکتوبر 2021
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d