Daily Aftab
1 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کا شبانہ آپریشن

by Online Desk
14 اپریل 2024
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اسرائیلی سرزمین پر 300سے زائد ایرانی ڈرون اور مزائل داغے گئے
حملے کے نتیجے میں اسرائیل کو ایک ارب امریکی ڈالر سے زائد نقصان اُٹھانا پڑا
سرینگر/ایران نے دوران شب اسرائیل پر 300ڈرون اور میزالوں سے حملہ کرکے اسرائیل کو ایک ارب امریکی ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے ۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوںنے ابابیل طرز پر آپریشن کے تحت اسرائیل کے گناہوں کی سزا دی ہے ۔ ادھر ایران نے دیگر مخالف ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ جو بھی اسرائیل کو ایران کے خلاف ائر سپیس فراہم کرے گا اس کو سخت کارورائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ ایران نے اسرائیل پر 300 سے زیادہ مختلف قسم کے ڈرون حملے کیے ہیں جن میں ڈرون، بیلسٹک میزائل اور کروز میزائل شامل ہیں۔ یروشلم سمیت اسرائیل کے کئی شہروں میں دھماکوں اور سائرن کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ پورے ملک میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر مزید میزائل حملے کر سکتا ہے۔ اسرائیل پر اندھا دھندحملے کرنے والے ایران نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ یہ اسرائیل کے مسلسل جرائم کی سزا ہے۔ ایرانی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کو ’آپریشن ٹرو پرومس ‘ Operation True) Promise‘) کانام دیا ہے۔آدھی رات کو ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملے کی وجہ سے عالمی تناو¿ اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اپنے آپ کو کسی بھی قسم کے فوجی حملے سے بچانے کے لیے کوئی بھی قدم اٹھانے سے دریغ نہیں کرے گا۔حملے سے چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کو سزا دی جائے گی۔اسرائیلی فوج کے آئی ڈی ایف کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملے شروع کر دیے ہیں۔ ہم ایران کے ڈرونز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایرانی حملے میں جنوبی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیل نے ان میں سے زیادہ تر میزائلوں کو ایرو ایریل ڈیفنس سسٹم کے ذریعے مار گرایا ہے۔ الاقصیٰ کے سنہری گنبد کے اوپر آسمان میں کئی میزائل گرائے گئے ہیں۔اس حملے کے درمیان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن نے فون پر بات کی۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران بائیڈن نے کہا کہ ہم ایران کی دھمکیوں کے خلاف اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم ہیں اور ہم اس کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ اقوام متحدہ نے بھی آج ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ان حملوں پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کے دفاعی نظام کو کام پر لگا دیا ہے۔ ہم کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ہماری قوم بہت مضبوط ہے۔ آئی ڈی ایف بہت مضبوط ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارے لوگ بہت مضبوط ہیں۔ ہم امریکہ، برطانیہ اور فرانس سمیت تمام ممالک کی تعریف کرتے ہیں جنہوں نے اس بحران کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا۔ادھرایران کے حملے کے بعد برطانیہ نے اسرائیل کی مدد کے لیے رائل ایئر فورس کے جیٹ طیارے اور ایئر ایندھن بھرنے والے ٹینکر بھیجے۔ برطانوی وزارت دفاع نے کہا کہ ایران کی طرف سے خطرات اور مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر برطانوی حکومت کشیدگی کو کم کرنے اور ان حملوں کو روکنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ہم نے رائل ایئر فورس کے کئی اضافی جیٹ طیارے اور ایئر ایندھن بھرنے والے ٹینکرز اسرائیل بھیجے ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
 وزیراعظم  مودی 14 فروری کو قطر  جائیں گے

 بزرگ شہری اور  خواجہ سرا برادری  آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت آئیں گے۔ مودی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کا شبانہ آپریشن
تازہ ترین خبریں

اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کا شبانہ آپریشن

14 اپریل 2024
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d