ADVERTISEMENT
محکمہ وائلڈ لائف نے جنگلی جانوروں کو قابو کرنے کےلئے اقدامات اُٹھائے
سرینگر/وی او آئی//
رنگ پورہ الٰہی باغ سرینگر میں تیندوے کی موجودگی کی وجہ سے لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گئی ہے جبکہ تیندوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سرینگر کے مضافاتی علاقہ رنگ پورہ الٰہی باغ میں جنگلی جانوروں کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور صبح و شام اکیلے باہر جانے سے گریز کریں خاص کر چھوٹے بچوں کو اپنے گھروں سے باہر یا صحنوں میں اکیلے نہ رکھیں۔
ADVERTISEMENT