کے خلاف پی ایس اے عائد کرکے انہیں ادھمپور جیل بھیج دیا گیا
سرینگر//بارہمولہ میں پولیس نے دو افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے جن کو اودھمپور جیل منتقل کیا گیا ہے ، گرفتار شدہ افراد پر کئی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ وہ قانون مخالف سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث رہے ہیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق بارہمولہ میں جموں و کشمیر پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے ۔ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد دو افراد نام عبدالرشید شیخ ولد علی محمد ساکنہ لال پورہ کھرکھل کنزر اور محمد اکبر ملک ولد عبدالغنی ساکنہ لالپورہ وانیکھل کنزر کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور بعد میں انہیں ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور میں رکھا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان افراد کے خلاف بہت سے مقدمات درج ہیں اور یہ مبینہ طور پر امن و قانون کی صورتحال میں خلل ڈالنے اور بغاوت میں ملوث تھے۔ بہت سی ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود، انہوں نے اپنی ملک دشمن اور سماجی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا ۔














