دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا
نئی دلی۔/. وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بیلجیئم کے وزیر اعظم مسٹر الیگزینڈر ڈی کرو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔وزیر اعظم نے برسلز میں پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ کی حالیہ کامیاب میزبانی پر وزیر اعظم ڈی کرو کو مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور بیلجیم کے درمیان بہترین تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، کلین ٹیکنالوجیز، سیمی کنڈکٹرز، فارماسیوٹیکل، گرین ہائیڈروجن، آئی ٹی، دفاع، بندرگاہوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے یورپی یونین کی کونسل کی بیلجیئم کی جاری صدارت کے تحت ہندوستان – یورپی یونین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مغربی ایشیا کے خطے میں امن و سلامتی کی جلد بحالی اور روس-یوکرین تنازعہ کے لیے تعاون اور حمایت کو بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔