کشمیر میں ہندو سکھوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو بھی ٹار گیٹ کلنگ کے ذریعے ہلاک کیا گیا
لوگوں پر کوئی پہر نہیں ہے وہ آج رات دیر گئے لالچوک اور دیگر جگہوں پر سیر کےلئے نکلتے ہیں ۔ منوج سنہا
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز کہا کہ جموں کشمیر کے حالات میں کافی بدلاﺅ آیا ہے اور ملک کے کرائم ریکارڈ میں کشمیر سب سے نیچے ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ میڈیا ادارے ایک چھوٹے واقعے کو بھی بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں جس کی وجہ سے کشمیر کے حالات کا منظر نامہ منفی پیش ہوتا ہے ۔ ایک ٹی وی چینل میں انٹرویو کے دوران ایل جی سنہا نے بتایا کہ کشمیر میں سیکورٹی فورسز ضرور موجود ہے تاہم کشمیریوں پر کوئی پہر نہیں ہے بلکہ لوگ آزاد ہے کہیں پر بھی بلا خوف و خطر کے آجاسکتے ہیں














