نئی دہلی/ حکومت ہند نے ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روس کی فوج میں شامل نہ ہوں اور تنازعات سے دور رہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہندوستانی شہریوں کے روسی فوج میں شامل ہونے اور متنازعہ علاقے میں تعینات ہونے کی خبروں کے بارے میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا، "ہم جانتے ہیں کہ کچھ ہندوستانی شہری امدادی مقاصد کے لیے روسی فوج میں شامل ہوئے ہیں۔ "ہندوستانی سفارت خانے کے اہلکار ان خدمات سے جلد از جلد دستبرداری کے لیے متعلقہ روسی حکام سے اس معاملے پر باقاعدگی سے بات کر رہے ہیں۔”مسٹر جیسوال نے کہا، "ہم تمام ہندوستانی شہریوں سے مناسب احتیاط برتنے اور تنازعہ سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔













