بنگلہ دیش، ماریشس، بحرین اور بھوٹان ایکسپورٹ کی اجازت
سرینگر//حکومت نے تاجروں کو بنگلہ دیش، ماریشس، بحرین اور بھوٹان کو 31 مارچ تک 54760 ٹن پیاز برآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔ امور صارفین کے سکریٹری روہت کمار سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے بنگلہ دیش کو 50,000 ٹن پیاز، ماریشس کو 1,200 ٹن، بحرین اور بھوٹان کو فوری اثر سے و560 ٹن 3,000 ٹن پیاز برآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔تاجروں کو یہ مقدار 31 مارچ تک برآمد کرنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طریقوں پر کام کیا جا رہا ہے۔سنگھ نے کہا کہ یہ فیصلہ وزارت خارجہ کی سفارش کے بعد کیا گیا ہے۔فی الحال، پیاز کی برآمد پر 31 مارچ تک پابندی ہے۔ یہ پابندی 8 دسمبر 2023 کو لگائی گئی تھی، تاکہ گھریلو رسد کو بڑھانے اور قیمتوں میں اضافے کو روکا جا سکے۔












