فضائی رابطہ بحال ،سرینگر جموںشاہراہ پر ٹریفک کھل گیا، 26فروری تک بارش اور برفباری کا امکان نہیں ۔ محکمہ موسمیات
سرینگر/21فروری//وادی کشمیر میں تین دنوں تک بارش اور برفباری کے بعد بدھ کی صبح مطلع صاف ہوا اور موسم میں بہتری ہوئی جس دوران بادلوں کی اوٹ سے سورج بھی نکلا ۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر بدھ کوتین روز بعدٹریفک کےلئے جزی طور پر کھول گیا گیاہے اور درماندہ گاڑیوں کوپہلے اپنی منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔ جبکہ سرینگر کے ہوائی اڈے سے معمول کے مطابق فضائی سروس چالو رہی ۔ دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے 26فروری تک موسم بہتر رہنے کا امکان ہے ۔













