سرینگر میں موسم کی دوسری برفباری ، ہوائی اڈے سے 12پروازیں منسوخ
وادی کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری رہنے کے بیچ سرینگر میں سیزن کی دوسری برفباری منگل صبح سے ہی جاری رہے ۔ جبکہ سرینگر میں برفباری کے نتیجے میں ہوائی اڈے سے 12فلائٹس منسوخ ہوئیں ہیں ۔ ادھر وادی کے اہم شاہرائیں بھی بھاری برفباری کے بعد سے بند ہے ۔ادھر رواں موسم سرماءکے آخری عشرہ کی شروعات آج رات سے ہورہا ہے تاہم آخری دس دنوں پر مبنی چلہ بچہ نے شروع میں ہی اپنے زور دکھانے شروع کردیئے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگر شہر میں منگل کو موسم سرما کی دوسری برف باری ہوئی جبکہ وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے بھاری برفباری جاری ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 21فروری سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔ وی او آئی سٹی رپورٹر کے مطابق سرینگرمیں اتوار کی صبح سے ہی بارشیں شروع














