تازہ برفباری اور بارشوں کے ایک روز بعد وادی کشمیر میں آسمان پر بادل چھا جانے کے بیچ پیر کی گلی اور گلمرگ سمیت دیگر کئی پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ تھم جانے کے ساتھ ہی بیچ میں ہلکی دھوپ نکلی آئی تھی تاہم بادلوں نے سورج کو باہر آنے کی اجازت نہیں دی ۔ادھر 6.6ڈگری سلشس کے ساتھ سرینگر میں 39سال بعد سرد ترین اکتوبر ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی دوران وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں سردی کی لہر نے دستک دی ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کے بالائی علاقوںمیں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارش ہونی کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے آج سے 02نومبر تک موسم خشک رہنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں۔ اسی دوران سرینگر جموں شاہرا ہ پر ٹریفک کی آمد رفت بھی بحال ہوئی اور درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔













