این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ملزم کوٹ بلوال جیل جموں منتقل
سرینگر/22دسمبر/انہتائی مطلوب منشیات فروش کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے ۔ ملزم کے خلاف منشیات سے متعلق بارہمولہ میںمتعدد کیس درج ہے ۔وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے بارہمولہ میں ایک مطلوب منشیات فروش شعیب اعجاز گورو کے خلاف سخت این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق ”منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس نے انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات کے اسمگلروں کے خلاف بارہمولہ میں ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اور اسے سنٹرل جیل کوٹ بھلوال جموں میں بند کر دیا۔ملزم کے خلاف متعدد کیس درج ہے اور وہ پولیس کو مطلوب تھا اور یہ قصبہ بارہمولہ اور ضلع کے دیگر علاقوں کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔بارہمولہ کے عام عوام نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کے کردار کی تعریف کی۔ ادھر پولیس نے اپنے عزم کو دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ضلع میں منشیات کے مکمل خاتمہ تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔