شین یانگ (یو این آئی/ژنہوا) چین کے صوبہ لیا¶ننگ کے دارالحکومت شین یانگ کے ایک ریستوران میں جمعرات کو ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے اور 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی اشتہاری محکمہ نے یہ اطلاع دی ہے ۔ محکمہ نے بتایا کہ دھماکہ ضلع ہیپنگ کے تائی یوانن گلی میں کل صبح تقریباً 8.20 بجے ہوا۔ اس کی وجہ سے قریبی عمارتوں اور ایک بس کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے آس پاس کے تقریباً 15000 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے اور پاور سپلائی کمپنی اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہی ہے ۔