ان معاملات کا وزیر داخلہ امیت شا ہ کے دورے جموں کشمیر سے کچھ نہیں ہے / آئی جی پی کشمیر
موٹر سائیکلوںکو ضبط کرنا اور کچھ علاقوں میںانٹر نیٹ خدمات کی معطلی صرف عسکری سرگرمیوں کے پیش نظر ہے کی بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ ان معاملات کو وزیر داخلہ امیت کے جموں کشمیردورے سے کچھ بھی نہیں ہے ۔اطلاعات کے مطابق سماجی وئب سائٹ تویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ وادی کشمیر میں ہوئی شہری ہلاکتوں کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ اس کے چلتے کئی علاقوں میںموٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے کے علاوہ کچھ علاقوں میں انٹر نیٹ خدمات کی معطلی بھی بیشتر اوقات رہتی ہے اور یہ سب عسکری واقعات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بات صاف کردینا چاہتا ہوں کہ ایسی کارروائی کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جموں کشمیر دورے سے کچھ بھی لینا نہیں ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوںسے جموں کشمیر خاص طور پر وادی میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ بیشتر مقامات پر موٹر سائیکل ضبط کرنے کے علاوہ کچھ علاقوں میں انٹر نیٹ خدما ت بھی بیشتر اوقات بند رہتی ہے۔