فرقہ پرستی اور فرقہ پرستوں کا مقابلہ کرکے نفرتوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کی ضرورت/ ڈاکٹر فاروق
امن، خوشحالی اور ترقی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستی انتہائی اہم ہے اور جب تک نئی دلی پاکستان کیساتھ بات چیت نہیں کریگی اور دوستی کیلئے راہ ہموار نہیں ہوگی تب تک ہم آرام سے نہیں رہ سکتے۔ ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج شیر کشمیر بھون جموں میں پارٹی کارکنوں کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال اور صدرِ صوبہ جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا کے علاوہ دیگر لیڈران اور عہدیداران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 4جنگیں ہوئیں لیکن تباہی اور بربادی کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوا ،صرف آر پار غریب لوگ مارے گئے اور اگر پھر جنگ ہوئی تو اس بار نتیجہ پرانی جنگوں سے بھی بھیانک ہوگا کیونکہ دونوں ممالک جوہری طاقتیں ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہندوستان بکھمری کی فہرست میں صومالیہ کی سطح پر 101ویں مقام پر آپہنچا ہے، ایک زمانہ تھا جب یہاں سزب انقلاب آیا تھا۔اگر دونوں ممالک دوستی میں رہیں گے تو جہازوں، ٹینکوں اور دیگر جنگی ساز و سامان پر خرچ ہونے والے پیسوں کو کسانوں اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کیا جاسکتا ہے














