شہری ہلاکتوں میںملوث افراد کو حساب دینا ہوگا، بھائی چارے کو زک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائےگی
پڑوسی ملک جموں کشمیر میں امن خراب کرنے کیلئے کوششیں ، ہر کارروائی کا بھر پور انداز میںجواب دیا جائے گا / منوج سنہا
جموں کشمیر کی سر زمین سے عسکریت کی جڑ ختم کرنے تک راحت کی سانس نہیں لے گی کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ شہری ہلاکتوں میںملوث افراد کو ان کے کئے کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جموں کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیںدی جائے گی جبکہ روایتی بھائی چارے کو زک پہنچانے کی جو بھی کوشش کریں گا اس کو بھر پور انداز میںجواب دیا جائے گا ۔ اطلاعات کے مطابق زیون سرینگر میں پولیس کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموںکشمیر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے جموں کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں قابل تعریف کام کر رہے ہیں جبکہ کوود کی صورتحال میں بھی تما م ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدر آمد کرکے انہوںنے جموں کشمیر میں امن بنائے رکھنے اور عسکریت کا خاتمہ کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ذمہ داروں کو بخوبی انجام دینے کیلئے جموں کشمیر پولیس صرف یوٹی میںہی نہیں بلکہ پورے ملک میں معروف ہو چکی ہے ۔ گزشتہ کئی دنوں سے ہوئی جموں کشمیر میں شہری ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جو بھی شہری ہلاکتوںمیں ملوث ہونگے ان کو بخشا نہیںجائے گا اور ان کو اس کا حساب دینا ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ اقلیتوں پر حملہ کرنے والے جموں کشمیر میں امن کی صورتحال سے خوش نہیںہے اور ان کا مقصدجموں کشمیر میں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کا ہوتا ہے ۔ منوج سنہا نے کہا کہ میں واٰضح کردینا چاہتا ہوں کہ جموں کشمیرکے صدیوں پرانے بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیںدی جائے گی اور جو بھی ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ۔ سیول سوسائٹی ممبران اور دیگر ذی عزت شہریوں سے کشمیر میں ہوئی شہری ہلاکتو ں پر آواز بلند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ انسانی جانیں ہر کسی کیلئے قیمتی ہوتی ہے اور جو بھی ان شہری ہلاکتوں میںملوث پایا جائے گا ان کو کسی بھی صورت میںبخشا نہیںجائے گا اور ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشنوں میںتیزی لائی ہے اور آج میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جموں کشمیر سے عسکریت کی جڑ ختم کرکے ہی دم لیں گے ۔ پاکستان پرنشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ جموں کشمیر میں کس طرح سے امن کی صورتحال کو بگاڑ ا جا سکے اور یہاں جاری تعمیر اتی سرگرمیوں میں کس طرح سے خلل ڈال دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیںیہ بات پتہ ہونی چاہئے کہ بھارت کسی بھی کوشش کا بھر پور انداز میںجواب دینے کا اہل ہے اور جوکوئی بھی جموں کشمیر میں امن کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر یں گا ان کا ان کی بولی میںجواب دیا جائے گا ۔













