سرینگر/ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو فٹ بال اور والی بال کے 67ویں نیشنل اسکول گیمز کا افتتاح کیا جو یہاں آٹھ سال کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہے ہیں۔ جموںو کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر آج پہلے بخشی اسٹیڈیم میں فٹ بال انڈر 19 اور والی بال انڈر 17 بوائز میں 67 ویں نیشنل اسکول گیمز کا افتتاح کیا۔ سنہا نے پانچ روزہ ایونٹ کے آغاز کا اعلان کرنے کے بعد ایکس پر پوسٹ کیا کہ کشمیر ڈویژن کے 15,000 اسکولی بچے اور ملک بھر سے 2,000 کھلاڑی اس میگا اسپورٹنگ ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔۔جموں و کشمیر نے آخری بار 2015 میں ایونٹ کی میزبانی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہآج بین الاقوامی کھیلوں کے میدانوں میں ترنگا بلند ہو رہا ہے۔ چھوٹے گاؤں اور قصبوں سے نامور کھلاڑی ابھر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کھیلوں کی بحالی اور ایک مضبوط نئے کھیلوں کی ثقافت کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز میں ہماری حالیہ کامیابیوں نے ہمارے ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی سے اولمپکس میں نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کے لیے مزید تبدیلی لانے کی امیدیں روشن کی ہیں۔ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بہتر کیا ہے، جس سے بہت سے لوگوں کو مواقع ملے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ "جموں و کشمیر نے مناسب انفراسٹرکچر کے ساتھ کھیلوں اور کھیلوں کے کلچر کی ترقی کے منصوبے کے ساتھ ایک نئی شروعات کی ہے، کھیلوں کو تعلیمی نصاب کے لازمی حصہ کے طور پر متعارف کرایا ہے، ماہرین تک رسائی اور شاندار کوچنگ اور جموں و کشمیر بھر میں ہنرمندوں کو مواقع فراہم کیے ہیں۔