ہمیں بہتر مستقبل کے لیے عوامی زندگی میں کارکردگی، جوابدہی کو یقینی بنانا ہوگا ۔ لیفٹیننٹ گورنر
سرینگر/30 اکتوبر///جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدعنوانی اور رشوت سے پاک جموں کشمیر بنانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہاں پر اس لئے نہیں آیا کہ میں یہاں پر حکمرانی کروں بلکہ جموں کشمیر کو سماجی بُرائیوں ، بدعنوانیوں اور رشوت سے پاک کروں یہی میں لکش ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمیں بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط اور اجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت ہے، جو ترقی کو روکتا ہے اور معاشرے کے اخلاقی ریشے کو کمزور کرتا ہے۔کرپشن کے کینسر کو ختم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ بدعنوانی سے پاک جموں و کشمیر ہمارا وژن اور مشن بھی ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ویجیلنس بیداری ہفتہ کے موقع پر سول سیکرٹریٹ میں افسروں، ایس ایس ایف کے اہلکاروں اور راج بھون کے عملے، اور انتظامی سیکرٹریوں اور ڈپٹی کمشنروں کو (ورچوئل موڈ کے ذریعے) ایک ”سالمیت کا عہد“ دیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سالمیت کا عہد پڑھ کر سنایا اور افسران اور عملے کو حلف دلایا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمیں بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط اور اجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت ہے، جو ترقی کو روکتا ہے اور معاشرے کے اخلاقی ریشے کو کمزور کرتا ہے۔کرپشن کے کینسر کو ختم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ بدعنوانی سے پاک جموں و کشمیر ہمارا وژن اور مشن بھی ہے۔انہوں نے تمام اداروںمیں عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور اس طرح جموں و کشمیر میں اچھی حکمرانی کی راہ ہموار کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ "ہمیں بہتر مستقبل کے لیے عوامی زندگی میں کارکردگی جوابدہی اور قابلیت کو فروغ دینے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔جموں و کشمیر یوٹی حکومت 30 اکتوبر سے 5 نومبر تک ” چوکسی بیداری ہفتہ“ منا رہی ہے۔ اس سال ’ویجیلنس بیداری ہفتہ‘ کا تھیم ہے ”کرپشن کو ناکہو۔ قوم سے عہد کریں۔