نئی دلی/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئی ٹی بی پی کے یوم تاسیس پر آئی ٹی بی پی اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:”آئی ٹی بی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر، میں اپنے آئی ٹی بی پی اہلکاروں کے ناقابل تسخیر جذبے اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وہ ہماری قوم کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، قدرتی آفات کے دوران ان کی قابل ستائش انسانی کوششیں ان کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔ وہ اسی لگن اور جذبے کے ساتھ خدمت کرتے رہیں۔














