Daily Aftab
18 فروری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

 پی ایم مودی نے  چھتیس گڑھ میں این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ کے اسٹیل پلانٹ کو وقف کیا

by Online Desk
03 اکتوبر 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 رانچی/وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چھتیس گڑھ کے جگدل پور اور بستر میں 27ہزار کروڑ روپے کی لاگت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں بستر ضلع میں 23800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ناگر نار میں این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ کا اسٹیل پلانٹ کے ساتھ متعدد ریلوے اور سڑک پروجیکٹ شامل ہیں۔ انہوں نے تروکی – رائے پور ڈی ای ایم یو ٹرین سروس کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وکست بھارت کا خواب اسی وقت پورا ہوگا جب ملک کی ہر ریاست ، ہر ضلع اور ہر گاؤں ترقی یافتہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے تقریباً 27 ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے پروجیکٹ والے ان عزائم کو پورا کرنے کے لئے شروع کئے گئے ہیں اور انہوں نے ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے چھتیس گڑھ کے عوام کو مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وکست بھارت کے لئے ٹھوس ،سماجی اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ  مستقبل کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال بنیادی ڈھانچے کے لئے 10 لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں یعنی 6 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ریل ، سڑک ، ہوائی اڈہ ، بجلی کے پروجیکٹوں ، ٹرانسپوٹیشن ، غریبوں کے لئے مکان ، تعلیم اور حفظان صحت کے اداروں میں اسٹیل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے پچھلے 9 برسوں میں ملک کو اسٹیل کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’چھتیس گڑھ اسٹیل تیار کرنے والی بڑی ریاست ہونے کے فوائد حاصل کررہی ہے‘‘۔ وزیر اعظم نے آج ناگر نار میں انتہائی جدید اسٹیل پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ میں پیدا ہونے والی اسٹیل، ملک میں آٹو موبائیل  ، انجینئرنگ اور دفاعی مینوفیکچرنگ کے سیکٹر کو نئی توانائی دے گا۔جناب مودی نے کہا کہ ’’بستر میں پیدا ہونے والی اسٹیل دفاعی  برآمدات میں اضافہ کرنے کے ساتھ مسلح افواج کو بھی مستحکم کرے گی۔‘‘ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اسٹیل پلانٹ بستر اور آس پاس کے علاقوں کے تقریباً 50ہزار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ’’نیا اسٹیل پلانٹ  مرکزی حکومت کے ذریعہ بستر جیسے امنگوں والے اضلاع کی ترقی کی ترجیح میں نئی رفتار پیدا کرےگا۔‘‘کنیکٹوٹی پر مرکزی حکومت کی مخصوص توجہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ میں اقتصادی راہ داری اور جدید شاہراہوں کا ذکر کیا ۔انہوں نے بتایا کہ 2014 کے مقابلے چھتیس گڑھ کے ریلوے کے بجٹ میں تقریباً 20 گنا اضافہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تروکی آزادی کے اتنے سال بعد ایک نئی ریلوے لائین کا تحفہ حاصل کررہی ہے۔ ایک نئی ڈی ای ایم یو ٹرین نے ملک کے ریلوے کے نقشے پر تروکی کو جوڑا ہے جو راجدھانی رائے پور کے لئے سفر کو مزید آسان بنائے گی۔جگدل پور اور دانتے واڑہ کے درمیان ریل لائن کو چوڑا کرنے کا پروجیکٹ  لاجسٹکس  کی لاگت میں کمی کرےگا اور  سفر میں آسانی پیدا کرےگا ۔وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ چھتیس گڑھ نے ریلوے پٹریوں کی سو فیصد برق کاری  کا کام پورا کرلیا ہے۔وندے بھارت ٹرین بھی ریاست میں چلائی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’چھتیس گڑھ میں 30 سے زیادہ اسٹیشنوں کو امرت بھارت اسٹیشن یوجنا کے تحت جدید بنایا جارہا ہے، ان میں سے 7 اسٹیشنوں کی جدید کاری کا سنگ بنیاد پہلے ہی رکھا جاچکا ہے ، ان کے ساتھ آج بلاسپور، رائے پور اور درگ اسٹیشنوں کے ساتھ جگدل پور اسٹیشن کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’آنے والے دنوں میں جگدل پور اسٹیشن شہر کا خاص مرکز بن جائے گا اور یہاں مسافروں کے لئے سہولیات کو جدید بنایا جائے گا ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ’’پچھلے 9 برسوں میں ریاست کے 120 سے زیادہ اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی سہولت فراہم کی گئی ہے۔‘‘حکومت چھتیس گڑھ کے عوام کے لئے زندگی کو آسان بنانے کی خاطر ہر ممکن کوششیں کررہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہ کہتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج کے پروجیکٹ ریاست میں ترقی کی رفتار میں اضافہ کریں گے ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے اور نئی صنعتوں کی ہمت افزائی کریں گے۔ خطاب کا اختتام کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت چھتیس گڑھ کی ترقی کے سفر میں اپنا تعاون جاری رکھے گی اور ریاست ملک کی قسمت تبدیل کرنے میں اپنا رول ادا کرےگی۔ انہوں نے اس موقع پر ریاست کی نمائندگی کرنے  اور ریاست کی ترقی کے بارے میں فکرمند ہونے کے لئے چھتیس گڑھ کے گورنر جناب بسوابھوشن  ہری چندن کا شکریہ ادا کیا ۔چھتیس گڑھ کے گورنر  جناب بسوا بھوشن ہری چندن ، رکن پارلیمنٹ جناب موہن منڈاوی اس موقع پر دیگر افراد کے ساتھ موجود تھے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
کیو آر کوڈ گھوٹالوں کی بڑھتی تعداد ، 2017 سے اب تک 20 ہزار سے زیادہ معاملات درج/ رپورٹ

کیو آر کوڈ گھوٹالوں کی بڑھتی تعداد ، 2017 سے اب تک 20 ہزار سے زیادہ معاملات درج/ رپورٹ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

من کی بات– کشمیر  کے نادرو اور لیوینڈر کی عالمی مانگ میں  اضافہ ہوا ہے۔ مودی
تازہ ترین خبریں

 پی ایم مودی نے  چھتیس گڑھ میں این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ کے اسٹیل پلانٹ کو وقف کیا

03 اکتوبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی
ادارتی

واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی

13 فروری 2023
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d