Daily Aftab
26 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ولادت باسعادت رحمت اللعالمین کے سلسلے میں عید میلاد النبی کی تقریبات

by Online Desk
29 ستمبر 2023
A A
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی بھر میں بڑے بڑے اجتماعات ،سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرتبل میں منعقد
ہزاروں زائرین نے حاضری دیکر نماز پنجگانہ میں شرکت کی ، موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضاب
سرینگر /29ستمبر // ولادت باسعادت پیغمبر آخروزماں رسول اللہ ﷺ کے سلسلے میں عید میلادالنبی کی تقریبات پوری دنیا کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی منائی گئی ۔ جموں کشمیر کے بڑے خانقاہوں ،مساجد، درگاہوں اور زیارتگاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے اور وادی کشمیر میں سب سے بڑی تقریب آثار شریف حضرتبل سرینگر میں منعقد کی گئی جہاں پر وادی کے اطراف و اکناف میں آنے والے ذائرین نے حاضری دی جس دوران عقیدت مندوں کو نماز پنجگانہ پر موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب کیا گیا ۔ درگاہ حضرتبل میں نماز فجر سے ہی درودوازکار ، نعت و مناجات کی محفلیں آراستہ ہوئی جس میں عقیدت مندوں نے آقائے نام دار حضرت محمد کے حضور گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق عیدمیلاد النبی کی تقریبات کے سلسلے میںجہاں پوری دنیا میں امت محمدیہ کی جانب سے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں جن میں رحمت اللعالمین کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے جارہے ہیں وہیں جموں کشمیر میں بھی اس سلسلے میں بڑی بڑی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں جمعہ کو 12ربیع الاول کو ولادت باسعادت پر وادی کشمیر میں بھی میلاد کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرتبل میں منعقد کی گئی جس میں قریب ایک لاکھ توحید پرستوںنے شرکت کی ۔ درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی اس سب سے بڑے اجتماع میں وادی کشمیر کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی جن میں بچے بوڑھے ،مرد و خواتین شامل تھیں ۔ درگاہ حضرتبل میں آج نماز فجر سے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی جہاں پر زائرین کو ہر نماز کے بعد موئے مقدس کے دیدار سے فیضیاب کیا گیا ۔ادھر وادی کے دیگر آستانوں، زیارت گاہوں اور مساجد میں بھی اس سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ آثار شریف شہری کلاش پورہ، آثار شریف پنجورہ شوپیاں، آستان عالیہ جانب صاحب صورہ ، آستان عالیہ شیخ عبدالقادر جیلانیؒ دستگیر صاحب خانیار اور سرائے بالائے کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اس دوران جنوبی کشمیر کے کولگام، پلوامہ ، شوپیاںاور اننت ناگ کے علاوہ ترال ، پانپور اور دیگر جگہوں سے ابھی اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ یہاں پر بھی عید میلاد النبی کے سلسلے میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے جبکہ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ، بارہمولہ، ہندوارہ ، سوپور اور ٹنگمرگ، بانڈی پورہ، سنبل اور حاجن میں بھی عاشقان رسول کی جانب سے اجتماعات منعقد ہوئے اس کے علاوہ سطی کشمیر کے شہر سرینگر ، گاندبل اور بڈگام میں بھی اسی طرح اجتماعات منعقد ہونے کی اطلاع ہے جبکہ توریخی جامع مسجد سرینگر میں بھی عید میلادالنبی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی ۔ اس دوران عید میلاد النبی کے سلسلے میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں خاص کر شہر سرینگر کے مختلف چوراہوں، بازاروں کو سجایا گیا تھا ۔ دریں اثناءصوبائی انتظامیہ کشمیر اورضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں جن میں محکمہ ہیلتھ، محکمہ آب رسانی، محکمہ بجلی ، محکمہ آر اینڈ بی اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے علاوہ جموں وکشمیر بینک اورکچھ رضاکار انجمنوں واداروں کے اشتراک سے درگاہ حضرتبل آنے والے ہزاروں فرزندان توحید اورعاشقان رسول کوہرممکنہ سہولیات بہم رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ٹریفک کی آسان آواجاہی کےلئے پہلے سے ہی محکمہ ٹریفک نے روٹ پلان مرتب کیا ہوا تھا ۔اورشہرسرینگر اوروادی کے مختلف علاقوں سے حضرتبل پہنچنے والی نجی اورمسافربردار گاڑیوں کیلئے الگ الگ روٹ مقررکئے گئے ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
G20 رہنماؤں کا اعلامیہ مساوی اور پائیدار تعلیم کے لیے دنیا کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔  دھرمندر پردھان

بھارتی زبانوں اور ٹیکنالوجی کا امتزاج ملک کے ٹیلنٹ پول کے لیے لامحدود امکانات کے دروازے کھول دے گا۔ دھرمندر پردھان

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

کشمیرمیں جمعتہ الوداع منایاگیا
تازہ ترین خبریں

ولادت باسعادت رحمت اللعالمین کے سلسلے میں عید میلاد النبی کی تقریبات

29 ستمبر 2023
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
وادی میں نئے سال کے پہلے روز زلزلہ
تازہ ترین خبریں

کشتواڑمیں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے

23 اکتوبر 2023
تبرک حسین کی لاش پاک حکام کے حوالے کر دی گئی
تازہ ترین خبریں

تبرک حسین کی لاش پاک حکام کے حوالے کر دی گئی

05 ستمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d