سوموار کو شام دیر گئے ککر بازار پلیڈیم گلی لالچوک میں ایک تین منزلہ عمارت کی نچلی منزل میں واقع دو کانوں میں آگ لگی جس کی وجہ سے دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ویلڈن اٹیچی ہاوس کے دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کی وجہ سے اس سے دوسرا دکان بھی متاثر ہوا ۔ اس موقعے پر فائر اینڈ ایمرجنسی ، پولیس اور مقامی لوگوں نے دکان کا شیٹر توڑ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے ایک بڑے حادثے کو ہونے سے ٹال دیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ پر اگر جلد قابو نہ پایا گیا ہوتا تو یہ بھیانک صورتحال اختیار کرلیتا کیوں کہ یہ علاقہ ایک گنجان علاقہ ہے جس میں دکانیں و دیگر عمارتیں اور رہائشی مکانات ساتھ ساتھ ہیں ۔ ادھر آگ کی واردات میں دکانوں میں موجود کافی سامان تباہ ہوچکا ہے تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ دریں اثناءپولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔












