سری نگر/جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے جرالان گاوں میں پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلا ع موصول ہونے کے بعد ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے راجوری کے دھنور جرالان گاوں میں رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں تلاشی کے دوران آٹھ گرام ہیروئن جیسی ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کی۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے منشیات فروش کو بھی دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔بتادیں کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے۔پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے














