Daily Aftab
31 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

انسانی وسائل کسی بھی ریاست کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔ صدر مرمو

by Online Desk
13 ستمبر 2023
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 گاندھی نگر/۔صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج گاندھی نگر میں ’نیشنل ای- وِدھان ایپلی کیشن(این ای وی اے( کاافتتاح کیا اور گجرات قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ چونکہ گجرات ریاست کا قیام سال 1960 میں عمل میں آیا تھا اس لئے گجرات قانون ساز اسمبلی نے ہمیشہ معاشرے کے مفاد میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے وقتاً فوقتاً کئی قابل تعریف اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ای- اسمبلی کا افتتاح ایک اہم قدم ہے جس سے یہ ایوان ایک ڈیجیٹل ایوان میں تبدیل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ای- وِدھان ایپلی کیشن (این ای وی اے) کے ذریعے اس ایوان کے ارکان پارلیمنٹ اور ملک کی دیگر قانون ساز اسمبلیوں کے  بہترین طریقوں  سے سیکھ سکتے ہیں  اور انہیں اختیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اعتماد ظاہر کیا کہ اس پہل سے ’ایک ملک ایک ایپلی کیشن‘ کےمقصد کو تحریک ملے گی جس سے گجرات قانون ساز اسمبلی کے کام کاج کی رفتار  اور شفافیت میں اضافہ ہوگا اور ایوان کی پوری کارروائی پیپرلیس ہوجانے سے ماحولیات کا تحفظ بھی ہوگا۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ گجرات کئی معاملوں میں ملک کی ممتاز ریاستوں میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک ممتاز مینوفیکچرنگ ہب اور دودھ پیدا کرنےو الی سب سے بڑی ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے معاملے میں یہ بڑی ریاستوں میں شامل ہے اور چھت پر سولر پاور جنریشن اور وِنڈ انرجی پروڈکشن کے معاملے میں صفحہ اول کی ریاستوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ انسانی وسائل کسی بھی ریاست کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کے لیے عوام کو ایک اچھی صحت کا نظام، معیاری تعلیم، بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرایا جانا بہت اہم ہے۔ انہوں نے  اس بات پر  خوشی  کااظہار کیا کہ حکومت گجرات نے اس پہلو  پر پوری توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم، اساتذہ  اور طلباء کے تناسب ، داخلہ لینے والوں کے تناسب اور تعلیم نہ چھوڑنے والوں کی شرح میں حکومت کی کوششوں سے غیرمعمولی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ دیہی علاقوں میں تین ٹیئر والے صحت نظام کے ذریعے اچھی صحت خدمات فراہم کرائی جارہی ہیں۔ اس سے زچگی کے دوران ہونے والی اموات اور بچوں کی اموات کے تناسب میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ گجرات میں گزشتہ دو دہائیوں میں بجلی سے متعلق اصلاحات ، پانی کا ذخیرہ کرنے اور پانی کی سپلائی کے معاملے میں گجرات میں اہم کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ ریاستی حکومت نے جانوروں کی بھلائی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ایوان میں خواتین کی نمائندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ جب خواتین ہر میدان میں شاندار کارکردگی انجام دے رہی ہیں چاہے وہ سائنس اور ٹیکنالوجی ہو، دفاع یا کھیل کود ہو، تو سیاست میں ان کی نمائندگی میں بھی اضافہ ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے اپنے دورے کے دوران انہوں نے دیکھا ہے کہ لڑکیاں زندگی میں آگے بڑھنے اور ملک اور معاشرے کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کو مناسب مواقع ملے تو وہ مردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر ملک کی تعمیر میں تعاون کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آدھی آبادی کی شرکت ملک کی مجموعی ترقی کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
 پی ایم مودی نے  ہند آسٹریلیا تجارتی معاہدہ   تاریخی قرار دیا

 وزیراعظم، 14ستمبر کو مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بھارت کے سٹارٹ اپ  ماحولیاتی نظام کو تعلیمی اداروں سے جوڑنے کی ضرورت ۔  صدر مرمو
تازہ ترین خبریں

انسانی وسائل کسی بھی ریاست کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔ صدر مرمو

13 ستمبر 2023
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
سری لنکا کے ہسپتالوں کو جان بچانے والی ادویات کی قلت کا سامنا
تازہ ترین خبریں

سری لنکا کے ہسپتالوں میں 160 اہم ادویات کی کمی کا سامنا

29 اکتوبر 2022
اعضاءکے عطیہ کو عوامی تحریک بنانے پر زور
تازہ ترین خبریں

ہندوستان طبی ٹکنالوجی اور آلات کا عالمی مرکز بننے کے لئے تیار ۔ منڈاویہ

10 اگست 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d