نئی دلی/ہندوستان طبی ٹکنالوجی اور آلات کا عالمی مرکز بننے کے لئے تیار ہے جس کی مارکیٹ کا حجم 2050 تک 50 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج یہاں گاندھی نگر میں منعقد ہونے والے ہندوستان کے پہلے میڈیکل ٹیکنالوجی ایکسپو ‘ا نڈیا میڈ ٹیک ایکسپو 2023’ کے کرٹین رائزر سے خطاب کے دوران کہی۔ 17 سے 19 اگست 2023 تک G20 وزرائے صحت کی میٹنگ کے موقع پر یہ میڈ ٹیک ایکسپو منعقد ہوگا۔ ان کے ساتھ کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت شری بھگونت کھوبا بھی شامل تھے۔ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ "میڈیکل ڈیوائس سیکٹر کو ملک میں طلوع ہونے والے شعبوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور عزت مآب وزیر اعظم کی حکومت ہندوستان کو طبی آلات کے مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "1.5 فیصد کے مارکیٹ شیئر سے، ہمیں امید ہے کہ اگلے 25 سالوں میں ہندوستان کا مارکیٹ شیئر 10-12 فیصد تک بڑھ جائے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ، "حال ہی میں منظر عام پر آنے والی نیشنل میڈیکل ڈیوائسز پالیسی 2023 کے موثر نفاذ کے ساتھ، ہم طبی آلات کے شعبے کی ترقی کو 2030 تک موجودہ11 بلین سے 50 بلین ڈالرتک بڑھانے کے لیے پراعتماد ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ "اس سے پہلے، ہم نے صحت کے شعبے کے مختلف حصوں کو دیکھا جن میں دواسازی، طبی آلات سائلو میں شامل ہیں۔ مودی حکومت کے تحت، ہندوستان 2047 تک ملک میں صحت کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے وژن کے ساتھ صحت کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اختیار کر رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ "حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے کئی نئے اقدامات جیسے پی ایل آئی اسکیم کی وجہ سے ملک کے اندر 43 اہم اے پی آئی ز تیار کیے گئے ہیں جو پہلے بیرون ملک سے درآمد کیے گئے تھے۔ حکومت ملک میں بلک ڈرگ پارکس اور میڈیکل ڈیوائسز پارکس بھی بنا رہی ہے تاکہ ہندوستان کو اس شعبے میں خود کفیل بنایا جا سکے۔ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ آنے والا میڈ ٹیک ایکسپو 2023 طبی اور جراحی کے طریقہ کار، ادویات، آلات اور سہولیات میں ہندوستان کی اختراعات اور کامیابیوں کو ظاہر کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ تقریب ہندوستان میں طبی آلات کے ماحولیاتی نظام کی مرئیت میں اضافہ کرے گی اور ہندوستانی میڈ ٹیک سیکٹر کے لیے ایک برانڈ کی شناخت بنائے گی۔شری بھگونت کھوبا نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت صحت کے شعبے میں ملک کو آتم نربھر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول انڈسٹریز اور میڈیا پرسنز پر زور دیا کہ وہ ایکسپو کا دورہ کریں اور اس شعبے میں ہونے والے تبدیلی کے کاموں کا مشاہدہ کریں۔