ADVERTISEMENT
سری نگر/جنوبی ضلع اننت ناگ کے پائی بوگ مٹن علاقے میں سنیچر کی صبح ایک گاڑی نے راہگیر کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح پائی بوگ مٹن اننت ناگ یں اس وقت سنسنی کا ماحقول پھیل گیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے راہگیر کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہو ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت غلام حسن میر ولد حبیب للہ میر کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
ADVERTISEMENT