سرینگر/جھیل ڈل میں ”نیو گولڈن للی“ نامی ہاوس بوٹ کو آگ کی ایک واردات میں نقصان پہنچا ہے جبکہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سوموار کے بعد از عصر جھیل ڈل میں اُس وقت سراسمگی پھیل گئی جب وہاں پر موجود ”نیو گولڈن للی“ نامی ہاوس بوٹ سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوئے ۔ اس دوران مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے اہلکار جائے موقع پر پہنچ گئے جنہوںنے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابوپالیا ہے ۔ معلوم ہو ا ہے کہ آگ کی وجہ سے ہاوس بوٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے البتہ دیگر آس پاس کے ہاوس بوٹوں کو کوئی گزند نہیں پہنچی ہے ۔














