جموں/ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گاندھی، عبداللہ اور مفتی خاندانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ جموں و کشمیر میں سال 1947 سے 2014 تک 42 ہزار لوگوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔انہوں ڈاکٹر شیامہ پرشاد مکھرجی کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شیامہ پرشادمکھر جی پہلے شخص تھے جنہوں نے بھارتی آئین میں دفعہ 370 شامل کرنے کی مخالفت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 منسوخ کرکے ڈاکٹر مکھرجی کے خواب کو پورا کر دیا۔موصوف مرکزی وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں بھگوتی نگر میں جھلسانے والی گرمی کے بیچ ایک عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘وہ دن گذر گئے جب جموں و کشمیر پر تین خاندان حکومت کیا کرتے تھے سال 1947 سے 2014 تک جموں وکشمیر میں 42 ہزار لوگوں کو قتل کیا گیا، اس دوران جموں وکشمیر پر کون حکومت کر رہے تھے، یہی تین خاندان، گاندھی، عبداللہ اور مفتی خاندان’۔ڈاکٹر شیامہ پرشاد مکھر جی کوان کی برسی پر خراج عیقدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘ڈاکٹر شیامہ پرشاد مکھرجی کو سال 1953 میں جموں وکشمیر میں بغیر اجازت کے داخل ہونے پر غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا’۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا: ‘اپنے ہی ملک میں داخل ہونے کے لئے اجازت کی ضرورت کیوں ہے، انہیں (ڈاکٹر مکھرجی کو) جیل میں بند کرکے بعد ازاں قتل کیا گیا’۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج ان کی روح پ±ر سکون ہوگی کیونکہ ان کا ایک ودھان، ایک نشان اور ایک پردھان کا مشن اور وڑن پورا ہوا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مکھر جی پہلے شخص تھے جنہوں نے اس بنیاد پر بھارت کے آئین میں دفعہ 370 شامل کرنے کی مخالفت کی تھی کہ ایک ہی قوم کے پاس دو جھنڈے، دو آئین اور دو ہیڈس نہیں ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 5 اگست 2019 کو ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے دفعہ 370 کو ہمیشہ کے لئے منسوخ کرکے ڈاکٹر مکھرجی کے وڑن کو پورا کر دیا۔انہوں نے کہا: ‘ڈاکٹر مکھرجی کے وڑن کے باعث ہی آج مغربی بنگال ملک کے ساتھ جڑا ہے’۔مسٹر شاہ نے کہا کہ بھارت، وزیر اعظم مودی کی حکومت کے 9 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔انہوں نے کہا: ‘مودی جی کی حکومت ایک کھلی کتاب ہے یہ یو پی اے کا دور حکومت نہیں ہے جس دوران 12 لاکھ کروڑ روپیوں کا گھوٹالہ ہوا’۔ان کا کہنا تھا کہ نو برسوں کے دوران مودی جی کے خلاف کورپشن کا ایک بھی الزام نہیں ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے آ