مجموعی طور پر 118791طلبہ کامیاب قراردیئے گئے ۔ اس بار بھی لڑکیوں نے میدان مار لیا
سرینگر/جموں کشمیر بورڈآف سکول ایجوکیشن کی جانب سے طویل انتظار کے بعد دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا جس کے تحت مجموعی طور پر ریزلٹ118791 کو کامیاب قرار دیا گیاجبکہ یہ شرح 79.89رہی ہے ۔تاہم اس بار بھی لڑکیوں نے لڑکوں سے سبقت حاصل کرلی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے پیر کو 10ویں جماعت کے انتہائی منتظر نتائج کا اعلان کیا گیا اور مجموعی طور پر 79.89 فیصد طلباءکامیاب قرار پائے۔ حالیہ 12ویں کلاس کے نتائج کی طرح، لڑکیوں نے 81.68 فیصد کے مجموعی پاس فیصد کے ساتھ لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ ان کے منصبوں کے مقابلے میں یہ تناسب 78.23 فیصد ہے۔بورڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مجموعی طور پر 148701 طلباءنے داخلہ لیا (77422 لڑکے اور 71279 لڑکیاں) اور ان میں سے 118791 کو کامیاب قرار دیا گیا۔بورڈکے چیئرمین ڈاکٹر پرکشت سنگھ منہاس نے کہا کہ امتحانات "لیفٹیننٹ گورنر کے وڑن اور حکومت ہند کی ہدایات” کے مطابق یکساں کیلنڈر کے تحت مناسب طریقے سے منعقد کیے گئے۔انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول والدین کو امتحانات کے انعقاد اور "بروقت” نتائج کا اعلان کرنے میں JKBOSE کی مدد کرنے پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان بھی عمل میں لایا گیا تھا اور بارہویں میں بھی طالبات نے لڑکوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر میدان مار لیا ۔














