ADVERTISEMENT
ایس جی آر میں ڈیپارٹمنٹل سٹور کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر/14جون/ ٹی ای این / جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز کہا کہ ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور کے خلاف غیر معیاری بچوں کا دودھ فروخت کرنے پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر، سری نگر پولیس نے کہا ہے کہ 7/11 ڈپارٹمنٹل اسٹورواقع صنعت نگر کے خلاف بچوں کے لیے غیر معیاری/ ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا جس سے بچے کی صحت خراب ہوتی ہے۔تھانہ صدرباغات میں آئی پی سی کی دفعہ 273,274,275,276,420 کے تحت ایف آئی آر نمبر 48/23 درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع ہوگئی ہے۔
ADVERTISEMENT