لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے چنار کارپس 15کور کا عہدہ سنبھالا
سرینگر/
چنار کور کے سابق لیفٹیننٹ جنرل کی سبکدوشی کے بعد لیفٹیننٹ جرنل راجیو گھائی نے باضابطہ چارج سنبھالا ۔ اس سلسلے میں سرینگر میں قائم فوجی چھاونی بادامی باغ میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس دوان انہوں نے چنار کارپس کی کمانڈ سنبھالی ۔ تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل نے فوجی اہلکاروں اور کور کے دیگر افسران کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وادی کشمیر میں قیام امن اور عوام کی سلامتی کےلئے تندہی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض نبھانے چاہئے ۔ انہوں نے اس موقعے پر افسران پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی طرف توجہ مرکوز کریں تاکہ مشترکہ طور پر قیام امن کےلئے کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے وادی میں قیام امن کےلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں جس کے نتیجے میں امن کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔