نئی دلی۔/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 جون ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 70,000 نئے بھرتی ہونے والوں امیدواروںکو تقرری کے خطوط تقسیم کریں گے۔ یہ روزگار میلہ ملک بھر میں 43 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ بھرتیاں مرکزی حکومت کے محکموں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس اقدام کی حمایت کر رہی ہیں۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی ہونے والے مختلف محکموں میں حکومت میں شامل ہوں گے جن میں محکمہ مالیاتی خدمات، محکمہ ڈاک، محکمہ اسکولی تعلیم، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت دفاع، محکمہ محصولات، وزارت صحت اور خاندان شامل ہیں۔ روزگار میلہ وزیر اعظم کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے عزم کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے۔ توقع ہے کہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے میں ایک محترک کے طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔نئے شامل کیے گئے تقرریوں کو حکومت ہند کے کرمایوگی پورٹل پر ایک آن لائن ماڈیول، کرمایوگی پررامبھ کے ذریعے خود کو تربیت دینے کا موقع بھی مل رہا ہے، جہاں 400 سے زیادہ ای لرننگ کورسز ‘ کہیں بھی کسی بھی ڈیوائس’ سیکھنے کے فارمیٹ کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔