Daily Aftab
26 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

کاشی صدیوں سے علم، تبادلہ خیال، مباحثہ، ثقافت اور روحانیت کا مرکز رہا ہے۔ مودی

by Online Desk
12 جون 2023
A A
New Delhi, Apr 21 (ANI): Prime Minister Narendra Modi addressing Civil Servants on the 16th Civil Services Day celebrations, at Vigyan Bhawan, in  New Delhi on Friday. (ANI Photo)

New Delhi, Apr 21 (ANI): Prime Minister Narendra Modi addressing Civil Servants on the 16th Civil Services Day celebrations, at Vigyan Bhawan, in New Delhi on Friday. (ANI Photo)

0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دلی/وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے جی 20  ترقیاتی وزراء کی میٹنگ سے خطاب کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وارانسی میں سب کا خیرمقدم کیا، جو مادرِ جمہوریت کا سب سے قدیم  موجود شہر ہے۔ کاشی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ صدیوں سے علم، تبادلہ خیال ، مباحثہ، ثقافت اور روحانیت کا مرکز رہا ہے جبکہ اس میں ہندوستان کے متنوع ورثے کا نچوڑ بھی ہے جو کہ ملک  کے تمام حصوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے ایک مربوط نقطہ کے طور پر کام کرتا ہے۔ جناب مودی نے خوشی کا اظہار کیا کہ جی 20 ترقیاتی ایجنڈا بھی کاشی تک پہنچ گیا ہے۔’’ ترقی گلوبل ساؤتھ کے لیے ایک بنیادی مسئلہ ہے”، وزیر اعظم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا۔ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا  کہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک عالمی کووڈ وبائی امراض کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ جغرافیائی سیاسی تناؤ خوراک،ایندھن، اور کھاد کے بحران کے لیے ذمہ دار ہے۔ وزیراعظم نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں آپ جو فیصلے کرتے ہیں وہ پوری انسانیت کے لیے اہم ہیں۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ یہ لوگوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ پائیدار ترقی کے اہداف کو پیچھے نہ  چھوٹ جانے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل ساؤتھ کو اس کے حصول کے لیے درکار ایکشن پلان کے بارے میں دنیا کو ایک مضبوط پیغام دینا چاہیے‘‘۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری کوششیں جامع،  ہمہ گیر ، منصفانہ اور پائیدار ہونی چاہئیں اور پائیدار ترقی کے  اہداف( ایس ڈی جیز) کو پورا کرنے کے لیے سرمایہ کاری بڑھانے کی کوشش کی جانی چاہیے اور بہت سے ممالک کو درپیش قرضوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے حل تلاش کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے ریمارکس دیئے کہ کثیر الجہتی مالیاتی اداروں میں اہلیت کے معیار کو وسعت دینے کے لیے اصلاحات کی جانی چاہئیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ضرورت مندوں تک فنانس کی رسائی ممکن ہو۔ وزیر اعظم نے  گفتگو کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ، ہم نے سو سے زیادہ خواہش مند اضلاع میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں جو کہ ترقی کے میدان پچھڑے ہوئے تھے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ خواہش مند اضلاع اب ملک میں ترقی کے محرک کے طور پر اُبھرے ہیں کیونکہ انہوں نے جی 20  ترقیاتی وزراء پر زور دیا کہ وہ ترقی کے اس ماڈل کا مطالعہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘یہ اہمیت کاحامل ہوسکتا ہے کیونکہ آپ ایجنڈا 2030 کو تیز کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔’’ڈیٹا کی بڑھتی ہوئی تقسیم کے مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ بامعنی پالیسی سازی، وسائل کی موثر تقسیم، اور موثر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے اعلیٰ معیار کا ڈیٹا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کی تقسیم کو ختم کرنے میں مدد کے لیے ٹیکنالوجی کی جمہوری کاری ایک اہم ذریعہ ہے۔ ، وزیر اعظم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ڈیجیٹلائزیشن نے ایک انقلابی تبدیلی والا ماحول پیدا کیا ہے جہاں لوگوں کو بااختیار بنانے، ڈیٹا کو قابل رسائی بنانے، اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کو ایک وسیلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان شراکت دار ممالک کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے اور امید ظاہر کی کہ بات چیت کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک میں گفتگو، ترقی اور ترسیل کے لیے ڈیٹا کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات ہوں گے۔‘‘ہندوستان میں، ہم دریاؤں، درختوں، پہاڑوں اور فطرت کے تمام عناصر کا بہت احترام کرتے ہیں’’، وزیر اعظم نے یہ بات اس وقت کہی، جب انہوں نے روایتی ہندوستانی سوچ پر روشنی ڈالی جو کرہ ارض کے لئے ساز گارطرز زندگی کو فروغ دیتی ہے۔ پچھلے سال، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ، وزیر اعظم نے مشن لائف ای کے آغاز کئے جانے کا تذکرہ کیا اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہ گروپ اعلیٰ سطحی اصولوں کا ایک مجموعہ تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘یہ موسمیاتی تبدیلی  کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات ایک اہم شراکت ہوگی۔’’

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
میانمار اور بھارت کے بیچ روپیہ۔ کیات تجارت  جون کے آخر تک متوقع

میانمار اور بھارت کے بیچ روپیہ۔ کیات تجارت  جون کے آخر تک متوقع

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہماری حکومت کے کام کی اولین ترجیح ہے۔ مودی
تازہ ترین خبریں

کاشی صدیوں سے علم، تبادلہ خیال، مباحثہ، ثقافت اور روحانیت کا مرکز رہا ہے۔ مودی

12 جون 2023
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
جموں و کشمیرمیں ڈینگی معاملات کی تعداد میں اضافہ
جموں و کشمیر

جموں کشمیر میں ڈینگی کے ڈنک سے کوئی راحت نہیں

22 اکتوبر 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d